بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-November-2019

پاک بھارت فضائی بندش، ملکی و غیر ملکی ائرلائنز کو اربوں کا نقصان

Tariq Tariq
285 Views 0 3 مہینے
پاک بھارت فضائی بندش، ملکی و غیر ملکی ائرلائنز کو اربوں کا نقصان
Posted at 29 اگست-2019

لاہور۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کشیدگیعروج پر پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت سے تجارت ختم کرنے اور فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

Courtesy Facebook

پی آئی اے کی ہفتہ وار 7 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

اس کشیدگی کا ملکی اور غیر ملکی ائرلائنز کو اربوں کا نقصان ہوا ہے مگر اصل نقصان مسافروں کا ہو گا جنہیں دوطرفہ کرایہ ڈبل ادا کرنا پڑے گا۔ ایک محتاط اندازے کے تحت پی آئی اے کے چار روٹ بنکاک، تھائی لینڈ، ملائیشیا، کوالالمپور براستہ دہلی، ملنڈوائر کی لاہور، اسلام آباد ہفتہ وار 7 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔

اسی طرح تھائی ائر کی ہفتہ وار بنکاک سیکٹر کی سات پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ لنکا ائر کی لاہور اور اسلام آباد کی ہفتہ وار سات پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔ ان روٹس پر پی آئی اے کو دو ارب سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ اسی طرح نجی ائرلائنز بھی اربوں نقصان سے دوچار ہیں۔

لنکا ائر کا کولمبو کیلئے کرایہ 85 ہزار سے ایک لاکھ روپے ادا کرنا پڑے گا۔ اتحاد ائر، ایمرٹس، گلف ائر نے پانچ ماہ سے زائد فضائی حدود کی بندش کے دوران سوالاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ٹکٹیں فروخت کیں۔ تھائی لینڈ بنکاک کا لاہور سے 65 سے 70 ہزار تک کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار روپے ہو جائیگا۔

سول ایوی ایشن کو پانچ ارب روپے کا خسارہ

دوسری جانب سول ایوی ایشن کو پانچ ارب روپے کا خسارہ برداست کرنا پڑ رہا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ پابندی لگنے سے نئی ایوی ایشن پالیسی میں غیر ملکی ائرلائن کو ملنے والی مراعات ختم ہو جائیں گی اور ایوی ایشن انڈسٹری کو ڈاؤن سائزنگ کا سہارا لینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

انٹرنیٹ کی نگرانی کیلئے حکومت کا متنازع کمپنی سے معاہدہ سامنے آ…

لاہور۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ویب مانیٹرنگ سسٹم کو قائم کرنے کیلئے کینیڈا کی ایک متنازع…

4 ہفتے

اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان ایک بڑا اور اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔…

1 مہینہ
اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

کراچی والوں طویل لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جاؤ

بیچارے کراچی کے باسی ایک مشکل صورتحال سے نہیں نکلتے کہ دوسری سر پر آن پڑتی ہے۔ ابھی…

2 مہینے
کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 250 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا

بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا

نئی دہلی۔ بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں عزیمت ناک دو مگ 21 طیاروں کے گرنے کے بعد…

2 مہینے
بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا

تازہ ترین

عدالت کے فیصلے پر نواز شریف باہر گئے ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے روک دیا اور…

3 گھنٹے

قدیم انسانی دانتوں میں سوراخ کا معمہ حل ہو گیا

ترکی نے 8 ہزار سال پرانے انسانی دانتوں میں سوراخ کا کھوج لگا لیا۔ ماہرین کے مطابق ترکی…

2 گھنٹے

مسکین بچی زیادتی کے بعد قتل

خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقے پیواڑ میں بن ماں کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل…

1 گھنٹہ

سرکاری ملازمین پر فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی…

ملک بھر میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا، فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب استعمال نہیں کر سکیں گے۔…

1 گھنٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے