بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-June-2020

نادرا میں 28 اہم عہدوں پر سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

paktv Avatar
596 Views 0 1 سال
نادرا میں 28 اہم عہدوں پر سیاسی بھرتیوں کا انکشاف
Posted at 21 مئی-2019

کراچی۔ ایک طرف اہم قومی اداروں کو مصنوعی انجکشن اور سبسڈی پر چلایا جا رہا ہے تو دوسری جانب پی آئی اے، سٹیل ملز، واپڈا اور دیگر اہم قومی اداروں میں ذاتی پسند، سفارش کلچر اور اپنوں کونوازنے کی پالیسی نے کاری وار کیا ہے۔ آج تمام بڑے ادارے سب سڈی پر چل رہے ہیں۔

اب قومی ادارہ نادرا بھی اپنوں کو نوازنے کی زد میں آ گیا ہے۔ تازہ سکینڈل میں لگ بھگ 28 اہم آسامیوں پر سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی جانب سے بھاری بھر کم تنخواہوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ کم تجربہ کار، من پسند اور سیاسی افراد کی بھرتیاں، خلاف ضابطہ ترقیاں، اثرورسوخ کے ذریعے ڈیپوٹیشن کے بعد اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔

پی آئی آئی کے اہم رہنما اور وزیراعظم کے متعمد خاص کے بھتیجے کو صرف دو ماہ میں کراچی کے ریجنل ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر کی پوسٹ سونپ دی گئی۔ شیراز الحق نامی ڈائریکٹر کی ریجنل ہیڈ کوارٹر کراچی میں تعیناتی سے ترقی کے منتظر افسران میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

Courtesy The Express Tribune

شیرازالحق کی ریجنل ہیڈ کوارٹر کراچی تعیناتی سے ترقی کے منتظر افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے

ان افسران کاکہنا ہے کہ کیا یہی نیا پاکستان ہے۔ قومی اداروں کو جتنا نقصان سیاسی بھرتیوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔ ان کی نظیر نہیں ملتی۔ نادرا میں سابقہ ن لیگ کی حکومت اور پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں 28 اہم عہدوں پر سیاسی بھرتیوں کے انکشاف پر عوامی حلقوں نے سخت حیرت کا اظہار کیا ہے۔

دو ماہ تجربہ رکھنے والے شیراز الحق کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی بھی دے دی گئی

وزیراعظم عمران خان ماضی میں سیاسی بھرتیوں اور اپنوں کو نوازنے کیخلاف زبردست تقریریں کرتے تھے مگر آج ان کی ناک کے نیچے اپنوں کو نوازا جا رہا ہے۔ اہم سیاسی شخصیت کے بھتیجے کو دو ماہ قبل نادرا میں مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے طور پر اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں زمینوں کے پراجیکٹ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ مینجنٹ ایسوسی ایٹ کے جاری کردہ اشتہار میں تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں انہیں ہیڈ کوارٹر پراجیکٹ سے تبادلہ کر کے کراچی ریجنل ہیڈ کوارٹر کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محض دو ماہ تجربہ رکھنے والے شیراز الحق کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی بھی دے دی گئی۔ اس عمل میں وضع کردہ ضابطوں پر عمل درآمد بھی گوارا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

10 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 دن
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی…

1 دن
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی منظوری

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

1 دن
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

تازہ ترین

روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا…

3 گھنٹے
روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

لاک ڈاون کی وجہ سے شہر قائد میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، اکثر…

4 گھنٹے
پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر…

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا…

5 گھنٹے
تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ…

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان فلور…

6 گھنٹے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے