بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

Tariq Avatar
165 Views 0 1 مہینہ
خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
Digitalage
Posted at 15 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل مصنوعات کے فروغ اور قیمتی موبائل فون کی قیمتوں کو یقینی بنانا مقصود ہے۔

ویسے بھی دنیا بھر میں عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے ممالک نے اپنے عوام کیلئے موبائل اور اس سے متعلقہ اسیسریز کو سستے داموں فراہمی یقینی بنا رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اقتدار میں آتے ہی نہ صرف تمام اشیاء پر بھاری ٹیکسز لگائے بلکہ موبائل فونز کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں۔

Courtesy Facebook

ٹیکس کی وصولی میں کمی واقع نہیں ہو گی

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موبائلز کی ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے ٹیکس کی وصولی میں کمی واقع نہیں ہو گی بلکہ اس سے درآمدات میں اضافہ ہو گا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طرف سے جاری ہونیوالی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے منفی اثرات بھی ختم ہو جائیں گے۔

بھاری قیمت موبائل فون کی قیمتوں میں کمی آئے گی

واضح رہے رواں سال کے بجٹ میں موبائل فون کے ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت ایسے موبائل فون پر ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جن کی قیمت ایک سو سے دو سو ڈالر تک ہے۔ اس تجویز کے عمل میں آنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھاری قیمت کے موبائل فون کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

البتہ اس سے مقامی تیار کردہ موبائل کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ ویسے بھی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ ملکر پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کیلئے ایک پالیسی تشکیل دے دی ہے جو حتمی مراحل میں ہے۔ ادھر موبائل فونز کی صنعت اب چین سے باہر جا رہی ہے اور وہ دیگر ممالک کو بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے متوجہ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان ایک بڑا اور اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔…

2 ہفتے
اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

کراچی والوں طویل لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جاؤ

بیچارے کراچی کے باسی ایک مشکل صورتحال سے نہیں نکلتے کہ دوسری سر پر آن پڑتی ہے۔ ابھی…

3 ہفتے
کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 250 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا

بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا

نئی دہلی۔ بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں عزیمت ناک دو مگ 21 طیاروں کے گرنے کے بعد…

4 ہفتے
بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا

کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

اسلام آباد۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے نئے گیس کنکشن لگوانے کیلئے ایک طے شدہ پالیسی…

1 مہینہ
کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

54 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے