بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

آئی ٹی کمپنیوں کا زائد ٹیکس کی وجہ سے سندھ سے دیگر صوبوں کا رخ

Tariq Tariq
69 Views 0 1 مہینہ
آئی ٹی کمپنیاں زائد ٹیکس کی وجہ سے سندھ سے دیگر صوبوں کا رخ کرنے لگیں
Dawn
Posted at 5 مارچ-2020

کراچی۔ دنیا بھر میں آئیٹی ٹیکنالوجی کا بزنس عروج پر ہے مگر ہمارے ہاں اس شعبے کی ترقی کے بجائے خواہ مخوا ہ کی رکاوٹیں کھڑ ی کر دی جاتی ہی۔ اب سندھ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں زیادہ ٹیکس ریٹ کی وجہ سے دیگر صوبوں میں منتقل ہونے لگیں۔

سٹیٹ بنک کی فری لانسرز سرمائے کی حد 25 ہزار میں اضافے کی تجویز

اس بات کا انکشاف وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن شعیب احمد صدیقی نے کیا۔ وہ سینیٹ کی سینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کو بریفنگ دے رہے تھے۔ یہ اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وفاقی سیکرٹری نے مزید کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں نے ڈبل ٹیکس کے معاملہ کو حل کرنے کیلئے پی ایم آفس کو ا پنی تجاویز جمع کرا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی آئی ٹی کاروبار کی ترقی میں راہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے کئی فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے فری لانسرز سرمائے کی حد 25 ہزار میں اضافے کی تجویز دی ہے۔قومی بنک نے فری لانسرز کو اکاؤنٹ کھولنے کیلئے بھی سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے سے ہر قسم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ پاکستانی سافٹ وئیر پروڈکٹس تمام وزارتیں اور ڈویژنز ترجیح دیں تاکہ مقامی آئی ٹی بزنس کو فروغ ملے۔ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے فروغ سے بھی آئی ٹی اور ٹیلی کام کو ملکی سطح پر فروغ ملے گا۔ اس حوالے سے ساڑھے چھ ارب کی تجویز پلاننگ ڈویژن کمیشن کو جمع کرائی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس ایک بار پھردنیا کے امیر ترین شخص…

معروف امریکی جریدہ فوربز کی جانب سے 2020 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔…

3 گھنٹے
ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس ایک بار پھردنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں…

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سیاسی، سماجی اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز ، راشن مہم…

1 دن
ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں گے

پائلٹس جہاز اڑانے پر آمادہ ہو گئے

کراچی۔ پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس کی تنظیم پالپا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ اب پائلٹس…

2 دن
پائلٹس جہاز اڑانے پر آمادہ ہو گئے

پی آئی اے کا کراچی سے جزوی فضائی آپریشن پھر معطل

پی آئی اے نے کراچی سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے…

4 دن
پی آئی اے کا کراچی سے جزوی فضائی آپریشن پھر معطل

تازہ ترین

اے ڈی بی کا پاکستان کی امداد میں 30 کروڑ ڈالر کا…

اسلام آباد۔ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی نے مزید 30 کروڑ ڈالر (پچاس ارب) کا…

5 گھنٹے

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

3 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے