بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

آئی پی پیز کی ناجائز وصولیوں کا انکشاف

Tariq Tariq
420 Views 0 6 مہینے
آئی پی پیز کی 40 ارب ناجائز وصولیوں کا انکشاف
Posted at 22 اگست-2019

اسلام آباد۔ ایک دور میں ڈاکے باقاعدہ ناکے لگا کر ڈالے جاتے تھے۔ ہر علاقے میں ڈاکوؤں کی ٹیمیں ہوتی تھیں۔ چھینا جھپٹی کو وہ اپنا حق سمجھتے تھے مگر آج ڈاکوؤں کی نئی قسمیں منظرعام پر آچکی ہے۔ پرانے ڈاکوؤں کی جگہ اب سائنسی طرز کے ڈاکو وجود میں آ گئے ہیں جو ذہنی مہارت سے لوگوں کی جیبیں خالی کراتے ہیں۔

Courtesy Twitter

سات سالوں میں چالیس ارب اضافی وصول کئے

اب پانچ بجلی گھروں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر چالیس ارب کے ڈاکے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ان ڈاکوں کو منظرعام پر لائی ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر کی صدارت میں سیینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ میں ہوا۔ پانچ آئی پی پیز کی جانب سے عوام سے سات سالوں میں چالیس ارب اضافی اور ناجائز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔

کمیٹی نے اثاثے ضبط اور عوام سے ناجائز وصول کی گئی رقم ریکور کرنے کی سفارش کر دی۔ کیا یہ رقم حکومتی خزانے میں جائے گی یا لوٹے جانیوالوں کو واپسی دی جائے گی۔ اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کے ریگولیٹر ادارے نیپرا نے پانچ نجی گھروں کی جانب سے ریٹ آف ریٹرنز میں ناجائز منافع کمانے کی تصدیق کر دی۔

سینیٹر نعمان وزیر کا کہنا ہے کہ عوام سے چالیس ارب اضافی لوٹے گئے۔ ان پانچ آئی پیز میں اطلس پاور نے نو ارب، نشاط پاور سات ارب، نشاط چونیہ سات ارب، لبرٹی پانچ ارب اور اٹک جین نے گیارہ ارب روپے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔ کمیٹی نے ان پانچ آئی پی پیز کیخلاف فوجداری کارروائی کے تحت اثاثے ضبط اور عوام سے لوٹی گئے چالیس ارب ریکور کرنے کی سفارش کر دی۔

متعلقہ خبریں

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

7 دن
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

شیزا اکرم کا دیسی لڑکیوں کیلئے کیا خاص پیغام

کراچی۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شیزہ اکرم نے دیسی یعنی گندمی رنگت رکھنے والی لڑکیوں کیلئے…

7 دن
شیزا اکرم کا دیسی لڑکیوں کیلئے کیا خاص پیغام

اب ٹریفک چلان ادا کرنے کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں

پنجاب پولیس کی جانب سے ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو جرمانے…

1 ہفتہ
اب ٹریفک چلان ادا کرنے کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں

بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔ غیر ملکی…

2 ہفتے
بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

1 گھنٹہ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

1 گھنٹہ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

50 منٹ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

31 منٹ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے