بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

Iqra Khan Iqra Khan
43 Views 0 4 ہفتے
انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف
Idunn
Posted at 27 جولائی-2020

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ صارفین کی آپس کی گفتگو پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے ہمیشہ ہی سے ان باتوں کو مسترد کیا گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کی جاسوسی نہیں کرتے۔

امریکی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14 کو لانچ کرنے سے قبل اس کے بیٹا ورژن کو اس وقت ڈویلپرز کو جانچ کیلئے دے دیا ہے۔

اس عمل کے دوران صارفین کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ انسٹاگرام مسلسل ان کے کیمرہ تک رسائی حاصل کر رہا ہے چاہے وہ انسٹاگرام پر کیمرہ استعمال کر رہے ہوں یا نہیں۔

یعنی آسان الفاظ میں فیس بک کی ایپ انسٹاگرام صارف کی مرضی کے بغیر ان کے کیمرہ کو استعمال کرکے ان جاسوسی میں ملوث ہے۔

انسٹاگرام نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس کی ایپ کیمرہ استعمال کر رہی ہے مگر اس کا دعویٰ کیا ہے کہ ایک بگ یعنی غلطی ہے جسے وہ نئی ایپ اپ ڈیٹ میں ٹھیک کردیں گے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ہم آپ کے کیمرے تک رسائی صرف تب حاصل کرتے ہیں جب آپ ہمیں بتاتے ہیں، ہم نے آئی او ایس میں ایک بگ پایا ہے جسے بہت جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی او ایس 14 بیٹا نے رازداری سے متعلق بہتری بھی کی ہے جس کے بعد کوئی بھی ایپ اگر صارفین کے ڈیٹا کی رسائی حاصل کر رہی ہوگی تو ڈیوائس صارف کوفوراً بتا دے گی۔

یہی وجہ ہے کہ یہ انسٹاگرام کی یہ جاسوسی پکڑی گئی ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی کہ انڈرائیڈ فونز کی ایپ میں بھی یہ ہو رہا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی ہے۔ پی ٹی…

4 ہفتے
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں یوٹیوب…

1 مہینہ
سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا…

1 مہینہ
پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج…

ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج ہو گیا۔ چین کے شہر نیننگ…

1 مہینہ
ویڈیو گیمز کھیلنے سے 15 سالہ لڑکے کا ہاتھ اور بازو مفلوج ہو گیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے