بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ہواوے کا اگلے ماہ نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان

98 Views 0 3 ہفتے
ہواوے کا اگلے ماہ نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان
Posted at 31 اگست-2019

بجنگ۔ امریکہ اور چین کے درمیان معیشت کی جنگ میں خاصی تیزی آ چکی ہے۔ پہلے امریکہ نے 100 ارب ڈالر سے زائد چینی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگائی۔ جوابی اقدام کے طور پر چین نے بھی 75 ارب ڈالر امریکی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔

Courtesy Twitter

ہواوے اوپن سورس اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کر سکے گا

دونوں ممالک کے مابین اقتصادی جنگ میں اس وقت تیزی آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہواوے کمپنی کو قومی سلامتی کے خطرے قرار دیکر اس پر امریکہ میں پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ ہواوے کمپنی اب گوگل کی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکتی۔ اب مواوے نیا موبائل (میٹ 30) اگلے ماہ متعارف کرا رہی ہے۔

سام سنگ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی موبائل کمپنی

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی نئے موبائل کیلئے اسے جی میل، میپس اور یوٹیوب ایپلی کیشن کی سہولیات فراہم نہیں کرے گی۔ اس کے نتیجے میں ہواوے اوپن سورس اینڈرائیڈ سسٹم ہی استعمال کر سکے گا۔ اس کے موبائل میں گوگل ایپلی کیشنز انسٹال نہیں ہوڈ گی۔ واضح رہے امریکی پابندیوں سے قبل ہواوے سام سنگ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی موبائل کمپنی بن گئی تھی۔

تاہم پابندیوں کے باعث اس کے کاروبار میں خاطر خواہ کمی آئی۔ گوگل ایپلی کیشنز کے بغیر ہواوے کیلئے اپنے صارفین کو کمپنی کے موبائل فونز خریدنے پر راضی کرنا بڑا ٹاسک ہو گا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی مختلف ممالک میں اپنے لاکھوں صارفین کھو دے گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ چائینز صارفین موبائل خرید کر مختلف ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کے عادی ہیں مگر دیگر ممالک کے صارفین موبائل خریدتے وقت سوچتے ہیں کہ تمام ایپس پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہوں۔ ہواوے کی تمام حریف کمپنیوں میں گوگل ایپلی کیشنز انسٹال ہوں تو ایسے میں صارفین کیلئے ہواوے موبائل خریدنا مشکل ہو گا۔

آئندہ سال اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے اینڈرائیڈز کی طرز پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنا رہی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ سسٹم چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اینڈرائیڈ کی طرح کام کرے گا۔ ہواوے نے آئندہ سال اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

اسلام آباد۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے نئے گیس کنکشن لگوانے کیلئے ایک طے شدہ پالیسی…

10 گھنٹے
کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

اسلام آباد۔ پنجاب پولیس کے بعد اب وزارت قانون نے بھی ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین…

4 دن
موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت درآمد شدہ…

4 دن
خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

سیہون شریف میں بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سیہون شریف۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے محکمے میں انقلابی تبدیلیوں، ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی…

1 ہفتہ
سیہون شریف میں بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے