بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

حکومت پنجاب کی ”ٹیلی میڈیسن سروس“ شروع کرنے کی منظوری

46 Views 0 1 ہفتہ
حکومت پنجاب کی ”ٹیلی میڈیسن سروس“ شروع کرنے کی منظوری
Posted at 10 جون-2019

راولپنڈی۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی کہ غریبوں کی قسمت بدل دے گی مگر بدترین معاشی حالات کی وجہ سے اسے تمام وعدوں سے دستبردار ہونا پڑا مگر وزیراعظم عمران خان اب بھی پرامید ہیں اور غریبوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کیلئے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔

اب لوگ گھر بیٹھے اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے اپنے پیاروں کا آن لائن علاج کرا سکیں گے

اب انہی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے پنجاب کے غریب عوام اور مستحق شہریوں کیلئے مفت علاج کی ”ٹیلی میڈیسن“ سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اب لوگ گھر بیٹھے اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے اپنے پیاروں کا آن لائن علاج کرا سکیں گے۔

ڈاکٹرز ان کا آن لائن معائنہ کر کے دوا تجویز کریں گے۔ یہ منصوبہ رواں سال ڈیرہ غازی اور تونسہ شریف میں آزمایا جا چکا ہے۔ اس کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب راولپنڈی کے (ماں بچہ) ہسپتال کی طرز پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں بھی ایسے ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کیلئے بجٹ بھی مخصوص کیا جا رہا ہے جس سے تحصیل ہسپتالوں میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے