بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

ایمرجنسی الرٹ کیلئے کے پی کے حکومت نے ایپ متعارف کرا دی

156 Views 0 3 ہفتے
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے پی کے حکومت نے ایپ متعارف کرا دی
Posted at 28 جولائی-2019

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن 2018ء میں کامیابی اچھی طرز حکمرانی کے نام پر حاصل کی تھی۔ اب بھی وہ اچھے اقدامات میں کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہے۔ بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں اس کی کارکردگی مثالی ہے۔ ناران اور کاغان میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی علاقوں میں زبردست تباہی مچائی۔

ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے تیار کی گئی

صوبائی حکومتوں نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔اس کا مقصد صوبے کے عوام کو ہنگامی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ وزیراعلٰی محمود خان کی ہدایت پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے تیار کی گئی ہے۔

پلے سٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا

موبائل ایپ پر موسمی صورتحال، حادثات، قدرتی آفات اور خبرداری سے متعلق نقشے اور امدادی کارروائیوں کی تازہ معلومات دستیاب ہوں گی۔ صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

عوام کی آسانی کیلئے معلومات اردو اور انگریزی دونوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا…

لاہور۔ جدید ٹیکنالوجی سے جہاں انسانی زندگیوں کو حادثات سے بچانا ممکن ہے وہاں ایسے خطرات کو کم…

11 گھنٹے
اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا فیصلہ

نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف…

نیویارک۔ موبائل فون نے آج جتنی ترقی کر لی ہے۔ اس کا سوچ کر ہی انسان حیرت کے…

3 دن
نیا ایپل آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف ہو گا

ہواوے نے اپنا آپریٹننگ سسٹم متعارف کرا دیا

بیجنگ۔ دنیا کی بڑی چینی موبائل کمپنی ہواوے نے اپنا ذاتی آپریٹننگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ سردست…

1 ہفتہ
ہواوے نے اپنا آپریٹننگ سسٹم متعارف کرا دیا

ہواوے کے بزنس میں رکاوٹیں ڈالنے پر چین…

بیجنگ۔ آج دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ بڑی عالمی طاقتیں امریکہ اور چین…

2 ہفتے
ہواوے کے بزنس میں رکاوٹیں ڈالنے پر چین کا بھارت کو انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے