بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-July-2020

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

Iqra Khan Iqra Khan
82 Views 0 1 مہینہ
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا
Investopedia
Posted at 28 مئی-2020

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے مقامی ٹیکسی ڈرائیور نے فیس بک پر کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ میں اس نے ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند ہونے کی غلط اطلاع دی اور لوگوں کو اکسایا کہ وہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے کھانا گھروں میں ذخیرہ کرلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ اطلاع ایک فیس بک میسنجر گروپ پر بھی دی جس کے ممبران کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس نے 15 منٹ بعد اس میسج کو ڈیلیٹ بھی کردیا۔

پولیس کو اس شخص کی جانب سے افواہ پھیلانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور افواہ پھیلانے کے جرم میں کورونا وائرس سے متعلق نافذ قوانین کے تحت اسے4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔

پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جھوٹی اطلاع دینے پر ملنے والی سزا دیگر افراد کو اس عمل سے روکنے میں مدد دے گی۔

واضح رہےکہ سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں جن میں غلط اطلاع پھیلانے پر 7 ہزار ڈالر جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

سنگاپور میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے جبکہ 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

وینٹی لیٹرز پاکستان میں تیار، پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے…

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے…

4 دن
وینٹی لیٹرز پاکستان میں تیار، پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئی

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس…

6 دن
پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والی گیم…

1 ہفتہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کی پابندی کیخلاف درخواست نمٹا دی

ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے چنگاری میدان میں آ گئی

بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے…

2 ہفتے
ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے چنگاری میدان میں آ گئی

تازہ ترین

ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے…

12 گھنٹے
ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

پانچویں شادی پر چوتھی بیوی بازار میں شوہر پر برس پڑی

اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کے خلاف چوتھی بیوی حمیرا نے احتجاج کیا اور بیچ بازار…

13 گھنٹے
پانچویں شادی پر چوتھی بیوی بازار میں شوہر پر برس پڑی

تمام بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار…

15 گھنٹے
تمام بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک میں لگایا گیا ان کا مجسمہ جلادیا گیا ہے۔ برطانوی…

15 گھنٹے
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے