بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو”فینٹاسٹک“ چائے کا کپ کس نے پیش کیا تھا؟

Tariq Tariq
50 Views 0 1 مہینہ
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو”فینٹاسٹک“ چائے کا کپ کس نے پیش کیا تھا؟
Geo
Posted at 27 فروری-2020

اسلام آباد۔ 27 فروری وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے دشمن فضائیہ کے دو طیارے تباہ کر کے اس کے دانٹ کھٹے کئے تھے بلکہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ پاک فضائیہ نے آج سے ٹھیک ایک سال پہلے قوم کو 29 فروری 2019ء کو سرپرائز دیا۔

پوری قوم کو اپنے شاہینوں پر فخر ہے۔ آج سے ایک سال قبل پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونیوالے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا بلکہ عوام کے تشدد اور غیض و غضب سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امدادی دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا۔ اس چائے کے کپ کے بارے میں ہی اس نے کہا تھا کہ ”ٹی از فیٹاسٹک“ اور بعد میں اس کا یہ جملہبے حد مقبول ہوا تھا۔

اس یادگار دن کو ابھی نندن خود اور پوری بھارتی قوم کبھی بھلا نہیں پائے کی

آج اس یادگار دن کو پورا ایک سال بیت چکا ہے۔ آج اس اہم دن کی یادگار کو تازہ کرتے ہوئے قوم کو اس جانباز سے مختلف ٹی چینلز نے ملوایا جس نے ابھی نندن کو شاندار چائے کا کپ پیش کیا جسے شاید ابھی نندن خود اور پوری بھارتی قوم کبھی بھلا نہیں پائے گی۔ آج ابھی نندن کو چائے پلانے والے پاک فوج کے کک انور علی نے مختلف میڈیا چینلز سے بھی گفتگو کی۔

اس کا کہنا تھا کہ ابھی نندن آئے تو وہ کافی زخمی حالت میں تھے۔ ہسپتال میں ہم نے اس کیلئے چائے بنائی اور پیش بھی کی۔ وہی یادگار کپ تھامے اس سے سوال کیا گیا کہ اس نے چائے کا کپ کیوں پیش کیا۔ اس پر انور علی نے خوبصورت جملہ بولا۔ وہ ہمارا مہمان تھا۔ ہمارے ملک میں آیا ہوا تھا

۔ واضخ رہے اس دن کو بعد میں ”سرپرائز ڈے“ کا نا م دیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اسے یادگار دن بنا دیا۔ 26 فروری علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے بالاکورٹ اور مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس کا پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹ کو نشانہ بنایا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا۔ تباہ ہونیوالے ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا۔ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

عراق میں پھنسے زائرین کو خصوصی پرواز سے پاکستان لانے کی خوشخبری

کراچی۔ 21 ما رچ کو حکومت پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کیا تو اس کی وجہ سے بیرون…

6 گھنٹے
عراق میں پھنسے زائرین کو خصوصی پرواز سے پاکستان لانے کی خوشخبری

اسٹیٹ بینک نےعوام میں مالی آگاہی کیلئے آن لائن گیم متعارف کرا…

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نیشنل فنانشل لیٹریسی پروگرام اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس…

12 گھنٹے
اسٹیٹ بینک نےعوام میں مالی آگاہی کیلئے آن لائن گیم متعارف کرا دی

پاکستان جلد وینٹی لیٹرز دوسرے ممالک کو فروخت کریگا۔ فواد چودھری

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی وزارت کے زیر…

1 دن
پاکستان جلد وینٹی لیٹرز دوسرے ممالک کو فروخت کرے گا۔ فواد چودھری

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

2 دن
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے