بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا

Tariq Avatar
117 Views 0 4 ہفتے
بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر گیا
GEO
Posted at 25 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں عزیمت ناک دو مگ 21 طیاروں کے گرنے کے بعد ابھی تک نہیں سنبھل پائی۔ اب ایک اور بھارتی مگ 21 طیارہ گوالیار میں گر کر تباہ ہوگیا۔ البتہ طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

Courtesy Facebook

طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے

بھارتی فضائیہ اپنے جنگی طیاروں کے گرنے پر سخت پریشان ہیں۔ پنڈتوں سے بھی طیاروں کو نخوست سے نکلنے کیلئے رابطہ کیا گیا مگر بات نہیں بن سکی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مگ 21 طیارے کے گرتے ہی آگ لگ گئی۔ بھارتی وزیر دفاع نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے بھارتی وزیر اعظم مودی پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے بوسیدہ طیاروں پر اپنی بے بسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چار دہائیاں پرانے مگ 21 طیارے بھارتی فضائیہ کی ضرورت پوری نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اب رواں ماہ فرنچ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

بھارتی جنگی طیاروں کی بوسیدہ حالت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے مہینے ایک طیارے آسام میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے۔ رواں ماہ راجستھان کے علاقے جودھ پور میں بھی ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

بھارتی جنگی طیاروں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے ائرفورس کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے گئے ہیں۔ ابھی ایک جنگی طیارے کے گرنے کی تحقیقات مکمل نہیں ہو پاتیں کہ ایک اور طیارہ گر جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان ایک بڑا اور اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔…

2 ہفتے
اب ٹوئٹر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا

کراچی والوں طویل لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جاؤ

بیچارے کراچی کے باسی ایک مشکل صورتحال سے نہیں نکلتے کہ دوسری سر پر آن پڑتی ہے۔ ابھی…

3 ہفتے
کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 250 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا

کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

اسلام آباد۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے نئے گیس کنکشن لگوانے کیلئے ایک طے شدہ پالیسی…

1 مہینہ
کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

اسلام آباد۔ پنجاب پولیس کے بعد اب وزارت قانون نے بھی ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین…

1 مہینہ
موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

52 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے