بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

بنک آف پنجاب کے سربراہ کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے

paktv Avatar
43 Views 0 7 دن
بنک آف پنجاب کے سربراہ کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے
facebook
Posted at 22 مئی-2020

کراچی میں حادثے کا شکار ہونیوالے پی آئی اے کے طیارے میں بنک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود کے معجزانہ بچ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ کئی مزید کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ انہیں ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سینئر صحافی انصار نقوی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اب تک جناح ہسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں سینئر صحافی انصار نقوی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

وہ نیوز چینل 24 کے ڈائریکٹر پروگرامنگ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر کئی افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پی آئی اے جہاز گھنی آبادی والے مقام پر گرا جس سے چار گھر بری طرح متاثر ہوئے۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ بھی جائے حادثے پر پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ مرتضٰی وہاب بھی ہیں۔ انہوں نے جائے وقوع پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر پاک فوج، رینجرز اور کوئیک رسپانس فورس کے جوان بھی موقع پر پہنچ کر جہاز کے ملبے تلے سے نعشیں نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔

پی آئی اے جہاز کے افسوس ناک حادثے پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

متعلقہ خبریں

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

18 گھنٹے
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا…

2 دن
ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے…

کراچی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی چار رکنی ٹیم آج تحقیقات…

5 دن
تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ

طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان

کراچی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کیس کی شفاف انکوائری ہو…

6 دن
طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان

تازہ ترین

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

5 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

4 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

3 گھنٹے
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکا ، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع…

3 گھنٹے
ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے