بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

کورونا کی نشاندہی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرایا جائے گا

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 1 مہینہ
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان
BOL News
Posted at 24 اپریل-2020

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کیساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں اور مقامات کی نشاندہی کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاون کھول رہے ہیں، تاہم اس میں ابھی وقت لگے گا۔ 75 فیصد دہاڑی دار مزدور ہمارے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں ، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی لاک ڈاون نہیں لگانا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا پیسہ بنانے والے آزاد میڈیا سے خوف کھاتے ہیں۔ تاہم کوئی کتنا بھی جھوٹ بولے، بالاخر عوام سچ ڈھونڈ لے گی۔

انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو بتایا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سب سے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنے والی جماعت ہے۔ 30 اکتوبر 2011 کو تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مخالفین میں خوف پیدا ہوا اور 2012 میں میڈیا پر پیسے کا استعمال شروع ہوا۔ ٹیلی ایجوکیشن سسٹم سے ان علاقوں میں تعلیم پہنچی جہاں کوئی نظام نہیں تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کب ختم ہو گا کوئی بھی اس بارے میں نہیں کہہ سکتا۔ یہ وائرس پوری دنیا کے لئے ایک بڑا امتحان ہے۔ تاہم ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کے مسائل مختلف ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر رک گئی ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی صورتحال کے پیش نظر آہستہ آہستہ لاک ڈاو ن کھول رہے ہیں، تاہم اس میں وقت لگے گا۔ ہم آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں کی مشاورت سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، اس سے مریضوں اور جگہوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

1 گھنٹہ
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

سیٹلائٹ کی تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

حال ہی میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے گوادر میں مبینہ طور پر چینی بحریہ کے اڈے…

2 دن
سیٹلائٹ تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ…

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا…

3 دن
پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

1 ہفتہ
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

5 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے