بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

آبنائے ہرمز میں سعودی تیل برادر بحری جہازوں پر حملہ

62 Views 0 2 ہفتے
Posted at 13 مئی-2019

ریاض۔ مشرق وسطٰی میں امریکی بحری بیڑے اور لڑاکا برادر جنگی طیاروں کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہونے لگے ہیں۔ امریکہ ایران کیخلاف نہ صرف معاشی پابندیاں لگا کر اس کی معیشت کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے بلکہ دو دیرینہ حریف ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید خرابی کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔

اس کی عملی مثال خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو تیل کی فراہمی کیلئے استعمال ہونیوالی واحد آبی گزرگاہ آبنائے ہرمزکے نزدیک سعودی عرب کے دو تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا جانا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نزدیک متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الجفیرہ میں دو سعودی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک جہاز امریکہ کو تیل کی ترسیل کیلئے اپنے روٹ پر تھا

اس حملے کے نتیجے میں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ البتہ تمام عملہ محفوظ ہے۔ دونوں جہاز تیل کی ترسیل پر مامور تھے۔ ان میں سے ایک جہاز امریکہ کو تیل کی ترسیل کیلئے اپنے روٹ پر تھا۔ متحدہ عرب اماات اور ایران کی جانب سے سعودی بحری جہازوں پر حملے کے واقعہ کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں

تاہم ابھی تک حملہ آوروں اور حملے کی نوعیت سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ سعودی وزیر تیل خالد الفالح نے سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کو تیل کی عالمی ترسیل کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی تیل برادر جہازوں پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے