بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

زائد قیمت ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

paktv Avatar
600 Views 0 1 سال
Posted at 16 مئی-2019

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد یہ افواہیں تیزی سے گردش کر رہی تھیں کہ اب ڈالر فروخت کرنیوالی ایکسچینج کمپنیاں فری مارکیٹ کے تحت ڈالر کی قیمتیں بڑھانے میں آزاد ہوں گی یعنی ان کو ڈالر کی قیمتیں بڑھانے کا لائسنس مل جائے گی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی مگر وفاقی حکومت نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ سے زائد قیمت میں ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کا نوٹس

اس فیصلے کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کمی سے دوبارہ پرانی قیمت پر آ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بنک، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفود نے شرکت کی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے

اجلاس میں نئی ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ڈیکلیئر نہ کرنیوالوں کیخلاف آہنی ہاتھ سے نمٹنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے۔ اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے، قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔

واضح رہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرنسی کی طے شدہ قیمت سے انحراف کرنیوالی کمپنی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مارکیٹ سے زائد قیمت ڈالر فروخت کرنیوالی ایکسچینج کمپنیاں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی۔

متعلقہ خبریں

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

3 دن
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی…

بلوچستان حکومت نےصوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی مدت میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔…

1 ہفتہ
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی

طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ موڑ کر احتجاج

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عمل اپنی مہ داریاں ادا کر رہے…

1 ہفتہ
طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ پھیر کر احتجاج

لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی…

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کا بڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹنے سے…

2 ہفتے
لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع

تازہ ترین

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

1 گھنٹہ
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو…

کورونا وائرس کے تناظر میں کم ترین شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوجانے…

4 گھنٹے
پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان…

4 گھنٹے
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

6 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے