بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو گی

paktv Avatar
720 Views 0 1 سال
بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو گی
Posted at 9 مئی-2019

اسلام آباد۔ غریبوں کے نام پر تبدیلی کا نعرہ لگا کر آنیوالی پی ٹی آئی کی حکومت نے پچھلے نو ماہ کے دوران کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر اپنے ووٹرز غریب عوام کی چیخیں ضرور نکلوا دی ہیں حالانکہ عمران خان اپوزیشن کے زمانے میں نوازشریف اور زرداری کی چیخیں نکلوانے کے دعوے کرتے تھے کہ میں انہیں رلاؤں گا۔

اب تک بیچارے عوام کو ہی رلایا جا رہا ہے۔ رواں سال کا وفاقی بجٹ آنے سے پہلے موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام میں جا رہی ہے۔ لامحالہ اس کا اثر پھر غریبوں پر مہنگائی بم کی صورتحال میں گرایا جائیگا۔ وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی 750 ارب روپے مزید ٹیکس لگانے کی شرط تسلیم کر لی ہے۔

مزید 340 ارب روپے تین سالوں کے دوران نکالے جائیں گے

اب سننے میں آیا ہے آئی ایم ایف کے سامنے مزید گھٹنے ٹیکتے ہوئے عوام پر بجلی اور گیس بڑھانے کی شرط بھی تسلیم کر لی گئی ہے۔ اب عوام کی جیب سے بجلی اور گیس کی مد میں مزید 340 ارب روپے تین سالوں کے دوران نکالے جائیں گے۔ نیپرا کو بجلی کی قیمت کے تعین کیلئے خودمختار ادارہ بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ صنعتی صارفین میں بھی صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سب سڈی دی جائے گی۔ اوگرا پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کا تعین کرنیوالی خودمختاری باڈی ہے۔

متعلقہ خبریں

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

3 دن
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا…

4 دن
ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے…

کراچی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی چار رکنی ٹیم آج تحقیقات…

1 ہفتہ
تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ

طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان

کراچی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کیس کی شفاف انکوائری ہو…

1 ہفتہ
طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

9 گھنٹے
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

9 گھنٹے
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

10 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

11 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے