بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا مالی

64 Views 0 2 ہفتے
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا مالی
Posted at 7 ستمبر-2019

کولمبو۔ محدود اوورز ون اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے بہترین باؤلرز میں لیستھ ملنگا کا نام سب سے اوپر ہے۔ ان کے کریڈٹ پر کئی ریکارڈز ہیں۔ اب ایک اور کارنامہ ان کے کریڈٹ پر آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار گیندوں پر مسلسل چار وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

Courtesy social Media

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری بنانیوالے پہلے باؤلر

ان سے قبل افغان لیگ سپنر راشد خان چار گیندوں پر مسلسل چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری بنانیوالے پہلے باؤلر بن گئے۔ اس میچ میں دوسری مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے بھی پہلے باؤلر بن گئے۔

ملنگا کو ان کے ساتھ پیار سے مالی کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان سے بہتر اور کوئی باؤلر نہیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ون ڈے میں تین ہیٹ ٹرک کا منفرد کارنامہ بھی ان کے کریڈٹ پر ہے۔ انہیں ڈیتھ اوورز میں دنیا کا بہترین باؤلر مانا جاتا ہے۔ انہیں یارکرز کنگ کے نام سے بھی شہرت ملی۔ کرکٹ کی تاریخ میں تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹوں کا ہدف عبور کرنیوالے بھی پہلے باؤلرز ہیں۔ وہ دنیا کے واحد باؤلر ہیں جن کے کریڈٹ پر پانچ انٹرنیشنل ہیٹ ٹرکس ہیں۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے