بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

سرفراز احمد نے سات کلوگرام وزن کم کر لیا

69 Views 0 2 ہفتے
سرفراز احمد نے سات کلوگرام وزن کم کر لیا
Facebook
Posted at 5 ستمبر-2019

لاہور۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس اور بڑھتے ہوئے وزن کو لیکر ان پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔ ان کی کپتانی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ پی سی بی کے لاہورقذافی سٹیڈیم میں منعقدہ کنڈیشننگ کیمپ میں سرفراز احمد ٹریننگ کیلئے آئے تو کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے اس وقت بھی ان کی فٹنس کی تعریف کی۔

Courtesy Facebook

کنڈیشننگ کیمپ میں مصباح الحق نے انکی فٹنس کی تعریف کی

ان کا کہنا تھا کہ میں سرفراز احمد کی فٹنس دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں۔ کنڈیشننگ کیمپ میں تربیت کے دوران بھی سرفراز احمد فٹنس میں سب سے آگے دکھائی دئیے۔ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصباح الحق کو چیف کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کے بعد منعقدہ تقریب میں مصباح الحق میڈیا ٹاک کیلئے آئے۔

تب بھی سرفراز احمد کی فٹنس کی خوب تعریف کی مگر ایک صحافی کی جانب سے ان کی کپتانی کے حوالے سے سوال کو گول کر گئے۔ ویسے بھی اب کپتان بنانے اور ہٹانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی نے ڈی جی وسیم خان کو دے دیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بھی مل بیٹھ کر لیں گے۔

واضح رہے عالمی کپ 2019ء میں سرفراز احمد کی میچز کے دوران باسیاں لیتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد ان کی فٹنس کے حوالے سے سوال اٹھا دئیے تھے۔ ان کا وزن بھی معمول سے زیادہ ہو گیا تھا مگر اب سرفراز احمد نے فٹنس میں خاصی بہتری آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن

دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن ریس کا اعزاز پاکستان کے نام ہونے جا رہا ہے۔…

4 گھنٹے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

8 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

2 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے