بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

پی سی بی نے سرفراز احمد سے متنازعہ ویڈیو پر معافی مانگ لی

Tariq Tariq
71 Views 0 1 مہینہ
Hindustan times
Posted at 18 اکتوبر-2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد سے ایک ویڈیو لگانے پر معافی مانگ لی۔ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سرفراز احمد کی ایسی ویڈیو لگائی جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ کھلاڑی سرفراز کے جانے پر خوشی منا رہے ہیں اور اتفاق سے یہ ویڈیو عین اس وقت لگائی گئی جب بورڈ نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ ٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو اب پورا ایک سال رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے آگاہی کے لیئے آئی سی سی کی جانب سے تمام بورڈ کو ہدایت ملی۔

پی سی بی نے اس ویڈیو پر سرفراز احمد سے معافی مانگی۔

پی سی بی نے جو ویڈیو لگائی وہ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران ٹریننگ کی ایک ویڈیو کی ہے جس میں فیلڈنگ کوچ سرفراز احمد کو دور جانے کا کہتا ہے اور فخر زمان اس پر جھوم رہے ہیں۔

کرک انفو سے تعلق رکھنے والے بین الالقوامی سپورٹس صحافی عثمان سمیع الدین نے اسے سرفراز احمد کی تضیحک قرار دیا، جس پر بورڈ نے موقف دیا کہ ویڈیو کا ایسے موقع پر لگنا محض اتفاق ہے مگر وہ سابق کپتان سے اس پر معافئی مانگتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی کڑی تقنید

دوسری جانب سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو بنانے پر شاہد آفریدی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی کا کپتان مقرر کرنا چاہیے تھا مگر اظہر علی ٹیسٹ کپتان کے بہترین متبادل کرکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیم رہا۔ ان کی کپتانی کے کل 37 میچز میں پاکستان کو 29 میں کامیابی ملی جب کہ 12 میں سے محض ایک سیریز میں ٹیم پاکستان کو ہار ہوئی۔

بورڈ نے سرفراز کو ہٹانے کی وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی کے بعد ٹیم سے اس لیئے باہر کیا کہ وہ باہر رہ کر اپنی فارم کو بہتر کریں۔ یہ فیصلہ ان کے اور ٹیم دونوں کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ خبریں

ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی بولرز کو بے بس کر دیا

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اسٹریلوی ٹیم نے پاکستانی بولرز کو پسینے میں بھگو دیا اور گرین…

3 گھنٹے
ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی بولرز کو بے بس کر دیا

کرکٹر محمد عامر نے تیسری بار عمرہ کرلیا

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے تیسری بار عمرہ کر لیا اور اس بار بھی ان کی اہلیہ…

18 گھنٹے
کرکٹر محمد عامر نے تیسری بار عمرہ کرلیا

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم 240 پر ڈھیر

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسد شفیق کے…

1 دن

قومی ٹیم میں پہلی بار ایک بھی پنجابی فاسٹ بولر شامل نہیں

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی پنجابی بولر کے بغیر میدان میں اتری۔ فاسٹ بولنگ اور…

1 دن

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

5 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

7 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے