بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پاکستان نہ جانیوالے سری لنکن پلیئرز کیلئے بڑی سزا

59 Views 0 1 ہفتہ
پاکستان نہ جانیوالے سری لنکن پلیئرز کیلئے بڑی سزا
FACE BOOK
Posted at 11 ستمبر-2019

کولمبو۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان پر نہ جانے والے پلیئرز کو بڑی سزا سنا دی۔ پاکستان نہ جانے والے پلیئرز اس دوران کسی بھی لیگ کرکٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ آئی پی ایل انتظامیہ نے پاکستان نہ جانے والے سری لنکن کرکٹرز کو آئندہ لیگ میں بھاری پیکیج دینے کا کہہ رکھا تھا۔

Courtesy Facebook

دس پلیئرز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی گزشتہ روز اسی قسم کی بات کی ہے۔ اب سری لنکن بورڈ کی جانب سے پاکستان نہ جانے والے پلیئرز کو لیگ کھیلنے کیلئے این او سی نہ ملنے پر کڑی مایوسی کا سامنا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تھساراپریرا، کرونا رتنے اور نیروشن ڈکویلا نے سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دوٹوک اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر نہ جانے والے کسی کرکٹر کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

گزشتہ روز دس سری لنکن پلیئرز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز رواں ماہ کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اکتوبر میں لاہور میں شیڈولڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے