بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

پاکستان کو اپنی ہی سر زمین پر بدترین شکست

Tariq Avatar
43 Views 0 2 ہفتے
pcb
Posted at 7 اکتوبر-2019

آٹھویں رینک کی سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پہلے نمبر کی پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دے دی وہ بھی ہوم گراؤنڈ میں۔ دوسرے میچ میں بھی مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔ پہلی وکٹ 16 پر گرنے کے باوجود لنکن بلے باز جم کر کھیلے۔ بھانڈوکا راجا پاکسا نے ہر پاکستانی باؤلر کی خبر لی۔ انہوں نے 77 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دوسرے نمایاں بلے باز شیہان جے سوریا تھے جنہوں نے 34 رنز سکور کئیے۔ مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا نے 182 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ محمد عامر اور محمد حسنین نے مقررہ چار اوورز میں 40,40 رنز دئیے۔

حدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑائی۔ محض 11 رنز پر اوپنرز فخر زمان اور بابر اعظم پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمر اکمل ایک بار پھر پہلی بال پر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان کا ورلڈ ریکارڈ برابر کیا۔
کپتان سرفراز احمد اور ان کے بعد عماد وسیم بھی بہتر فارم میں دکھائی دئیے۔ قومی کپتان نے 26 اور عماد نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ مقررہ بیس اوورز میں گرین شرٹس 147 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

کپتان بابر اعظم انگلش بولنا سیکھے گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی کا کپتان تو مقرر کر دیا ہے مگر گورے…

2 دن

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

2 دن

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 دن

پی سی بی نے سرفراز احمد سے متنازعہ ویڈیو پر معافی مانگ…

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد سے ایک ویڈیو لگانے پر معافی مانگ لی۔ بورڈ نے اپنی ویب…

5 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

52 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے