بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات مان لیں

73 Views 0 2 ہفتے
مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات مان لیں
Posted at 7 اگست-2019

لاہور۔ پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں۔ ہیڈ کوچ میکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The News International

نئی تعیناتیوں کیلئے اشتہار جلد جاری ہو گا

کرکٹ کمیٹی اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ چاروں عہدوں پر اب نئی تعیناتیوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچنگ سٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ میں تمام کوچز کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے فیصلے کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

حسن علی بھارتی لڑکی کے ہوگئے

قومی کرکٹر حسن علی کا بھارتی لڑکی سامیہ سے نکاح ہو گیا۔ بدھ کو ولیمے کی تقریب بھی…

11 منٹ

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سیتھرد…

کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور نامور باؤلر سیتھرڈ ویٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام…

7 گھنٹے
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سیتھرد ویٹ جلد ماں بنیں گی

کرکٹ کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع

لاہور۔ عالمی کپ 2019ء کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے کے بعد پی سی بی…

10 گھنٹے
کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع

شرجیل خان کی پاکستان کرکٹ میں واپسی پکی

قومی کرکٹر شرجیل خان کی پاکستان کرکٹ میں واپسی اب چند روز کی دوری پر ہے، انہوں نے…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے