بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

اشتہار برائے کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم

66 Views 0 2 ہفتے
Posted at 9 اگست-2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئیے کوچز کی فوج درکار ہے اور اس کے لئیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جامعہ اشتہار بھی شائع کر دیا ہے۔

پی سی بی نے حال ہی میں ٹیم پاکستان کے ساتھ جڑے ملکی اور غیر ملکی تمام کوچز کو فارغ کر دیا تھا جن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن شامل تھے۔ اب پی سی بی کو جو کوچز چاہیے ان کی اہلیت بھی اشتہار میں درج ہے۔۔

ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کے امیدوار کے لئیے لیول ٹو کوچنگ کورس اور تین برس کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ ہیڈ کوچ کے لئیے بورڈ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دے گا مگر دس برس فرسٹ کلاس کرکٹ کے تجربے کا سابق کرکٹر بھی درخواست دے سکتا ہے۔ ٹرینر کے لئیے سپورٹس میڈیسن یا سپورٹس سائنسز میں گریجوایشن اور تین سال کا تجربہ درکار ہے۔

جو بھی ان کیٹگریز پر پورا اترے وہ 23 اگست تک پی سی بی کی ویب سائیٹ پر تصویر کے ساتھ درخواست دے سکتا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے صرف شاٹ لسٹ کئیے گئے امیدواروں کو بلایا جائے گا

متعلقہ خبریں

سری لنکا چھ میچز کھیلنے پاکستان آ رہا…

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئی۔ سری لنکا تین ون ڈے…

24 گھنٹے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی حاضر ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ…

1 دن

وقار یونس نے پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لئیے درخواست دے…

2 دن

مصباح الحق سرفراز احمد کی فٹنس پر حیران

لاہور۔ سابق کپتان مصباح الحق آج کل قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں کیمپ کمانڈنگ کے فرائض انجام…

2 دن
مصباح الحق کیلئے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے