بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن پر فائز

317 Views 0 3 مہینے
عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن پر فائز
Posted at 23 مئی-2019

دبئی۔ آل راؤنڈز دوہری صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی صلاحیتیں دکھانے کیلئے مشہور ہوتے ہیں۔ ہر ٹیم بڑے ٹورنامنٹس میں ایک سے زائد آل راؤنڈز کی شمولیت کو یقینی بناتی ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے کے ٹاپ ٹین آل راؤنڈز کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نمبرون پوزیشن پر فائز ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیظ ساتویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ افغانستان کی نوآموز ٹیم میں بھی دو آل راؤنڈز راشد خان اور محمد نبی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

Courtesy Pak Passion Net

افغان ٹیم میں بھی دو آل راؤنڈز راشد خان اور محمد نبی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں

دوسری پوزیشن پر سابق نمبرون افغان آل راؤنڈر راشد خان فائز ہیں، تیسری پوزیشن پر آل راؤنڈر محمد نبی 319 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہیں۔ کیوی آل راؤنڈر مچل سینننر پانچویں، انگلش آل راؤنڈر کرس ووئکس چھٹی، کریبین کپتان جیسن ہولڈر آٹھویں پوزیشن پر فائز ہیں۔

نویں پوزیشن پر زمبابوے کے سکندر رضا براجمان ہیں۔ انگلینڈ کو آل راؤنڈر بین سٹوکس سے میگا ایونٹ میں بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ سری لنکا کے آل راؤنڈرز انجیلو میتھیوز سے صرف 8 پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے ٹاپ ٹین میں جگہ نہ پا سکے۔

متعلقہ خبریں

پی سی بی نے حسن علی کو نکاح…

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے نکاح پر تحفہ مل گیا۔ قومی کرکٹر کی…

15 گھنٹے

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

کراچی۔ 2007ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے دہشت گردی…

20 گھنٹے
سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

روی شاستری کوچ کے عہدے پر برقرار

نئی دہلی۔ حالیہ کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست بھارت کو ہضم نہ ہو سکی۔ سارا نزلہ…

23 گھنٹے
روی شاستری کوچ کے عہدے پر برقرار

سابق بھارتی کرکٹر چندرا شیکھر کی خودکشی

چنائی۔ سابق بھارتی اوپنر چندرا شیکھر نے پنکھے سے پھندہ لگاکر خودکشی کر لی۔ ان کی عمر 57…

1 دن
سابق بھارتی کرکٹر چندرا شیکھر کی خودکشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے