بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ہمارے مطابق کھیلو، بہت مال ملے گا، فکسرز کی عمر اکمل کو پیش کش

87 Views 0 2 ہفتے
ہمارے مطابق کھیلو، بہت مال ملے گا، فکسرز کی عمر اکمل کو پیش کش
Posted at 7 اگست-2019

لاہور۔ جنٹلمین کے کھیل کرکٹ میں کرپشن ناسور کی طرح پھیل چکی ہے۔ اس کے تانے بانے بہت دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ماضی میں آئی سی سی کی ناک کے نیچے ایسے کئی کیسز سامنے آتے رہے مگر ان پر ویسی کارروائی نہیں ہوئی جیسی ہونی چاہئے تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں ایک بکی کی طرف سے پیش کش کا اعتراف کیا تھا۔

Courtedy Samaa

فکسنگ کی پیشکش کرنیوالے منصور اختر کی رپورٹ

یہ کیس پی سی بی کے پاس بھی آیا مگر دبا دیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر عمر اکمل کی طرف سے پیسوں کی پیش کش کا الزام منظرعام پر آیا ہے۔ آج کل وہ کینیڈا میں ٹی 20 لیگ کھیلنے گئے ہوئے ہیں۔ گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فکسنگ کی پیش کش کرنیوالے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کی رپورٹ کر دی۔

اینٹی کرپشن یونٹ کی تمام کھلاڑیوں کو دو افراد سے دور رہنے کی ہدایت

اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دو افراد سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ افراد ان سے رابطہ کریں تو فوری انہیں مطلع کریں۔ ان میں سے ایک شخص کا نام کرش بتایا جا رہا ہے جس کا بھارت سے تعلق ہے جبکہ دوسرا سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر ہے۔

عمر اکمل نے اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی ہے کہ انہیں منصور اختر کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔ 61 سالہ منصور اختر جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں وی بیگ پاکس کے آفیشل تھے۔ عمر اکمل بھی اسی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور اختر نے انہیں کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی تو عمر اکمل نے پہلے پی سی بی اور بعد ازاں گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔

اس واقعے کے بعد منصور اختر جنہوں نے 1980ء سے 1990ء تک پاکستان کیلئے 19 ٹیسٹ اور 41 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے۔ اب دکھائی نہیں دے رہے۔ واضح رہے کہ گلوبل ٹی 20 میں عمر اکمل سمیت 9 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

سری لنکا چھ میچز کھیلنے پاکستان آ رہا…

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئی۔ سری لنکا تین ون ڈے…

24 گھنٹے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی حاضر ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ…

1 دن

وقار یونس نے پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لئیے درخواست دے…

2 دن

مصباح الحق سرفراز احمد کی فٹنس پر حیران

لاہور۔ سابق کپتان مصباح الحق آج کل قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں کیمپ کمانڈنگ کے فرائض انجام…

2 دن
مصباح الحق کیلئے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے