بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

کرکٹ ورلڈکپ فائنل کے متنازع اوور تھرو پر ریویو ستمبر میں ہو گا

64 Views 0 1 ہفتہ
کرکٹ ورلڈکپ فائنل کے متنازع اوور تھرو پر ریویو ستمبر میں ہو گا
Posted at 14 اگست-2019

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلش ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے آخری اوور میں اوور تھرو کے چھ رنز پر زبردست شور اٹھا تھا۔ انگلینڈ کی عالمی کپ میں جیت پر بھی کئی سوالیہ نشانہ اٹھائے گئے تھے۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب فائنل کے آخری اوور میں میزبان انگلینڈ کو آخری اوورز میں 3 گیندوں پر 9 رنز بنانے تھے مگر کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی تھرو انگلش بلے باز کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈر لائن پار کر گئی۔ اس پر امپائر دھرما سہنا نے انگلش ٹیم کو پانچ کے بجائے چھ رنز ایوارڈ کردئیے۔

Courtesy Twitter

گپٹل کی تھرو انگلش بلے باز کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈر لائن پار کر گئی

میچ کے اختتام پر دھرما سہنا نے چھ رنز دینے کو اپنی غلطی بھی مان لیا۔ یوں مقررہ اوورز میں سکور 241 رنز برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو سپر اوور ایوارڈ کیا گیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سپر اوور میں 16 رنز بنائے۔ جوابی اوور میں کیوی ٹیم نے بھی 16 رنز بنائے لیکن رولز کے تحت زیادہ باؤرنڈر لگانے پر انگلش ٹیم کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

ورلڈ کپ کرکٹ کمیٹی نے اوور تھرو سے متعلق رولز 19.9 کو دوبارہ زیر غور لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ قانون تو بالکل واضح ہے البتہ سب کمیٹی ان قوانین کو ستمبر 2019ء میں دوبارہ ریویو کرے گی۔

متعلقہ خبریں

سری لنکا چھ میچز کھیلنے پاکستان آ رہا…

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئی۔ سری لنکا تین ون ڈے…

24 گھنٹے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی حاضر ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ…

1 دن

وقار یونس نے پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لئیے درخواست دے…

2 دن

مصباح الحق سرفراز احمد کی فٹنس پر حیران

لاہور۔ سابق کپتان مصباح الحق آج کل قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں کیمپ کمانڈنگ کے فرائض انجام…

2 دن
مصباح الحق کیلئے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے