بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

بھارت کا عبدالقادر کو خراج عقیدت

71 Views 0 2 ہفتے
بھارت کا عبدالقادر کو خراج عقیدت
Twitter
Posted at 7 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ لیگ سپن باؤلنگ کے جادوگر عبدالقادر کی ناگہانی موت نہ صرف پاکستانی شائقین کیلئے سخت صدمے کا باعث تھی بلکہ دنیا بھر کے ان کے پرستاروں نے عظیم لیگ سپنر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بھارت نے سابق عظیم سپن باؤلر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Courtesy Twitter

عبدالقادر منفرد انداز کے باؤلر تھے۔ ٹنڈولکر

انڈر 19 میچ سے قبل جونیئر بھارتی ٹیم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر منفرد انداز کے باؤلر تھے۔ ان سے ذاتی تعلق بھی تھا۔ لکشمن اور دیگر کرکٹرز نے بھی عبدالقادر کی موت پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ نہ صرف بھارتی بلکہ دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب بھی عبدالقادر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

عمران طاہر کا کہنا کہ عبدالقادر میرے لئے استاد کا درجہ رکھتے تھے

سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے کہا کہ عبدالقادر میرے ہم عصر تھے۔ ان کی ناگہانی موت نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو افسردہ کر دیا۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر میرے لئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان کی موت کو ذاتی صدمہ سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ویسٹ انڈین کرکٹرز نے بھی عبدالقادر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے