بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بارہ سالہ آسٹریلوی بچے نے کوڑا بیچ کر انگلینڈ میں ایشیز دیکھنے کا خواب پورا کیا

66 Views 0 2 ہفتے
ANI News
Posted at 6 ستمبر-2019

ایک بارہ سالہ آسٹریلوی بچے نے کوڑا کرکٹ اٹھا کر انگلینڈ میں ایشیز میچ دیکھنے کا خواب پورا کیا ہے۔ بچہ لگاتار چار سال کوڑا اٹھاتا رہا۔

آسٹریلوی بچہ میکس ویٹ نے 2015 میں اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتتے دیکھا اور تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ایشیز سیریز دیکھنے انگلینڈ جانا ہے۔ میکس محلے کے ہر گھر کا ہفتے میں ایک بار کوڑا دان اٹھاتا اور ایک گھر سے ایک ڈالر کماتا۔ چار برس مکمل ہونے پر اس نے 1500 ڈالرز کما لئیے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں میکس ویٹ نے کہا کہ گراؤنڈ میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ اور مل کر بہت اچھا لگا۔ آسٹریلیوی کرکٹرز کو جب اپنے فین کا علم ہوا تو وہ اسے اپنی بس میں بیٹھا کر اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

بچے آسٹریلیا سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ انگلینڈ پہنچا تھا۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ میکس اتنا کما لے گا اور جب میکس اپنے مشن میں کامیاب ہوا تو ہم اس کا خواب نہیں توڑنا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن

دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن ریس کا اعزاز پاکستان کے نام ہونے جا رہا ہے۔…

4 گھنٹے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

8 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

2 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے