بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

افغانستان کی دوسری ٹیسٹ وکٹری

55 Views 0 1 ہفتہ
افغانستان کی دوسری ٹیسٹ وکٹری
FACEBOOK
Posted at 10 ستمبر-2019

چٹاگانگ۔ نوآموز افغانستان نے بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گراؤنڈ چٹاگانگ ٹیسٹ میں 224 رنز سے ہرا کر اس فارمیٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ اب تک کھیلے گئے تین ٹیسٹ میں سے دو میں کامیابی حاصل کرنا افغان ٹیم کی بڑی کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے۔2017ء میں ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنیوالی افغان ٹیم کو پہلی کامیابی کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑا۔

Courtesy Twitter

راشد خان کی میچ میں 11 وکٹیں

البتہ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی کیلئے 20 سال طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔ ورلڈکپ 2019ء کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹ کیلئے راشد خان کو کپتان مقرر کیا۔ ان کی قیادت میں ہی افغان ٹیم نے دوسری ٹیسٹ وکٹری حاصل کی۔

لیگ سپنر راشد خان نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے اپنے ملک کیلئے دوسری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں راشد نے بنگالی ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔ ان کی جادوگری کے سامنے کسی بنگلہ دیشی پلیئر کا جادو نہ چل سکا۔

چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دوسری اننگ میں کامیابی کیلئے بنگال ٹائیگرز کو تین سو اٹھانوے رنز کا ہدف ملا مگر پوری ٹیم 173 پر ڈھیر ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے