بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

کرکٹر شرجیل خان کی واپسی طے، جلد فکسنگ کا اعتراف کرے گے

60 Views 0 2 ہفتے
Posted at 8 اگست-2019

قومی کرکٹر شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری اب جلد شروع ہونے والی ہے، زرائع کے مطابق اوپنر بلے باز جلد میڈیا کے سامنے ا ٓکر اپنی غلطی کا اعتراف کر کے بحالی پروگرام میں حصہ لے گے۔

شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ 2017 کے ایڈیشن کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس سکینڈل میں چھے قومی کرکٹرز کو سزا ہوئی۔ جن میں خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد عرفان، ناصر جمیشد اور محمد نواز شامل ہیں۔ شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پانچ الزامات عائد کیئے۔ جن میں مشکوک افراد سے ملنے، اس بارے میں کرکٹ بورڈ کو آگاہ نہ کرنے اور خراب کارکردگی دکھانے کی پیش کش کو قبول کرنا شامل تھے۔ ان پر بڑا الزام یہ تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں دو گیندیں ڈاٹ کھیلی تھی۔ اس الزام کو ابھی تک شرجیل خان ماننے سے انکاری تھے۔

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد تھی جو کرکٹ قانون کے مطابق اڑھائی برس بنتی ہے۔ یہ پابندی 10 اگست 2019 کو ختم ہو جائے گی۔ مگر ٹیم میں واپسی کے لیئے قومی کرکٹر کو بورڈ کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے ضروری ہے جس کے لیئے شرجیل خان کو پہلے اقرار کرنا ہوگا کہ ان پر جو الزام بورڈ نے عائد کیئے تھے وہ سب درست تھا۔ جیسا ماضی میں محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف نے بحالی پروگرام میں شرکت کے لیئے کیا تھا۔ شرجیل خان کے قریبی دوستوں کے مطابق کرکٹ میں واپسی کے لیئے قومی اوپنر اب ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ شرجیل خان کو غلطی کا اقرار کرنا پڑے گا اور اگر ایسا لازم ہوا تو شرجیل خان یہ شرط مان سکتے ہیں۔

پی سی بی کے تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل ،جن میں جسٹس ریٹائر اصغر حیدر ،سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری شامل تھے، نے پانچوں الزامات ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔
شرجیل خان نے پاکستان کی جانب سے اب تک محض ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی کھیل رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حسن علی بھارتی لڑکی کے ہوگئے

قومی کرکٹر حسن علی کا بھارتی لڑکی سامیہ سے نکاح ہو گیا۔ بدھ کو ولیمے کی تقریب بھی…

9 منٹ

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سیتھرد…

کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور نامور باؤلر سیتھرڈ ویٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام…

7 گھنٹے
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سیتھرد ویٹ جلد ماں بنیں گی

کرکٹ کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع

لاہور۔ عالمی کپ 2019ء کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے کے بعد پی سی بی…

10 گھنٹے
کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع

شرجیل خان کی پاکستان کرکٹ میں واپسی پکی

قومی کرکٹر شرجیل خان کی پاکستان کرکٹ میں واپسی اب چند روز کی دوری پر ہے، انہوں نے…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے