بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

چیئرمین پی سی بی احسان مانی حاضر ہوں۔

102 Views 0 4 ہفتے
Posted at 23 اگست-2019

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو سمن جاری کی کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

وفاقی دارالحکومت میں کمیٹی کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی صدارت میں جاری ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور بیرسٹر نصیر احمد شریک ہوئے مگر کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی نے پی سی بی چیئرمین کی عدم شرکت پر احتجاجاً اجلاس کا واک آؤٹ کر دیا۔

اقبال محمد علی نے احتجاج کیا کہ چیئرمین پی سی بی آج اجلاس میں کیوں نہیں آئے، کمیٹی اراکین اگر کراچی اور کوئٹہ سے آسکتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کیوں نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ من پسند لوگوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کیلئے نیا آئین لایا گیا۔ پی سی بی کا نیا آئین جمہوری ہے یا آمرانہ ؟کون بتائے گا۔

9کمیٹی اراکین نے کہا کہ سبحان احمد کو قربانی کا بکرا بنانے کیلئے کمیٹی اجلاس میں بھیج دیا جاتاہے۔ یہ سب اراکین کی توہین ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کو اہمیت نہیں دی۔ قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کا پیش ہونے کے سمن جاری کر دئیے۔ آغا حسن نے احسان مانی اور وسیم خان 23ستمبر کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے سمن جاری کر دئیے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن

دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن ریس کا اعزاز پاکستان کے نام ہونے جا رہا ہے۔…

4 گھنٹے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

8 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

2 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے