بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پاکستان کرکٹ میں یہ دن بھی آنے تھے

60 Views 0 2 ہفتے
Ariana News
Posted at 5 ستمبر-2019

پاکستان انڈر نائنٹن ٹیم کے لئیے افغانستان کو ہرانا ہی مشکل ہو گیا۔ گزشتہ ایشاء کپ اور جونئیر ورلڈ کپ میں لگاتار ہار کے بعد اس بار بھی جونئیر ایشیا کپ کا آغاز افغانستان کے خلاف 85 رنز جیسی بڑی ہار سے کیا ہے۔

کولمبو میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان انڈر 19 کا میچ بارش کے باعث 46 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم بلے بازی کی دعوت دی اور 163 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ میچ میں پاکستان کی اسپن جوڑی عامر علی اور فہد منیر نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مگر گرین شرٹس کو ہرانے کے لئیے 163 رنز بھی کافی ثابت ہوئے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان روحیل نذیر اور عرفان خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا۔ عرفان خان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان روحیل نذیر نے 16 رنز بنائے۔ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسپنر شفیق اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم 19.4 اوورز میں 78رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان اپنا اگلا میچ بھارت کے خلاف 7 ستمبر بروز ہفتہ کو کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے