بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ورلڈ کپ جیتنے کے سوا کچھ نہیں سوچ رہا۔ شاداب خان

paktv Avatar
689 Views 0 1 سال
Posted at 14 مئی-2019

ورلڈکپ سے پہلے ٹیم پاکستان کے لیے اچھی خبر، لیگ اسپنر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ 16 مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایک روز پہلے خبر آئی تھی کہ محمد عامر کا انفیکشن چکن پاکس میں منتقل ہو رہا ہے۔ جس کے بعد سب کا یہی خیال تھا کہ شاداب خان جیسے کرکٹر کی ٹیم میں واپسی اب بہت ضروری ہو چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ شاداب خان کے خون میں کسی قسم کا کوئی وائرس نہیں اور وہ ورلڈ کپ کے لئیے دستیاب ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خان جمعرات کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں پر 17 مئی کو ڈاکٹر پیٹرک ان کا معائنہ کریں گے جس کے بعد ال راؤنڈر شاداب خان قومی کرکٹ ٹیم کو برسٹول میں جوائن کریں۔

ورلڈکپ سے پہلے ٹیم پاکستان نے بالترتیب 24 اور 26 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچز کھیلنے ہیں اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس کو دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ یہ میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

یقین تھا ورلڈ کپ کھیلوں گا۔ شاداب خان

شاداب خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کے بہتر آنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کھیلی ہے اس لئے ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اب یہی سوچ ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بنوں اور جیت میں اہم کردار نبھاؤں۔

شاداب خان کی واپسی کی خبر پر مکی آرتھر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شاداب خان کو خوش آمدید کہنے کو منتظر ہوں۔ شاداب خان اس دور کے بڑے کرکٹر ہیں اور ان کا ڈریسنگ روم میں ہونا دیگر کھلاڑیوں کے لئیے بھی حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ خبریں

سابق کپتان سرفراز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی

پاکستان کو لندن چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں فتح اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرون ٹیم بنوانے والے سابق…

4 ہفتے
سابق کپتان سرفراز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی

پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی بھی پٹ…

کراچی۔ پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3…

3 مہینے
پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی بھی پٹ گئی

کبڈی ورلڈکپ میں شاہنیوں نے آسٹریلیا کو بھی پچھاڑ دیا

کبڈی ورلڈکپ آہستہ آہستہ اب اختتامی لمحات کی جانب بڑھنے لگا ہے۔ آج پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ کے…

4 مہینے
کبڈی ورلڈکپ میں شاہنیوں نے آسٹریلیا کو بھی پچھاڑ دیا

سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کی پاکستان آمد

لاہور۔ دنیا کے تاریخی مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم 7 روزے دورے پر سابق…

4 مہینے
سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کی پاکستان آمد

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

6 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

6 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

7 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

8 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے