بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

سری لنکا چھ میچز کھیلنے پاکستان آ رہا ہے۔

108 Views 0 4 ہفتے
Posted at 23 اگست-2019

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئی۔ سری لنکا تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آ رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا مگر اس کے وینیو کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جب کہ ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا جب کہ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔ 3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن

دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن ریس کا اعزاز پاکستان کے نام ہونے جا رہا ہے۔…

4 گھنٹے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

8 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

2 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے