بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

خواب میں بھی مکی آرتھر نے مخالفت کی

paktv Avatar
717 Views 0 7 مہینے
Posted at 21 مئی-2019

ثنااللہ خان

کم ہی ہوتا ہوگا کہ آپ جو خواب دیکھے اس کی فورا تعبیر بھی ہو جائے مگر وہاب ریاض ایسے بخت والے ہیں کہ چند روز پہلے انہوں نے تقریبا ناممکن ہونے والا خواب دیکھا مگر آج سب ممکن ہو چکا ہے۔

جی ہاں کسے پتہ تھا کہ جو کھلاڑی 23 رکنی سکواڈ میں نہ ہو، پھر 17 میں بھی نہیں بلکہ 15 میں بھی دور دور تک نہ ہو وہ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے۔ مگر ایسا ہو چکا ہے۔ وہاب ریاض کی مانے تو یہ سب ان کے خواب کی تعبیر ہے۔

وہاب کو انگلینڈ نہیں راولپنڈی بھیج رہے ہیں

پریس کانفرنس میں فاسٹ باولر نے بتایا کہ چند روز سے انہیں خواب آرہے تھے کپتان سرفراز انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے تھے اور مکی آرتھر منع کر دیتے۔ یہاں تک کہ انضمام الحق نے بھی خواب میں فون کرکے وہاب کو تیار رہنے کا کہا اور جب سچ میں انضمام الحق کا فون آیا تو وہاب ریاض کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا بلکہ ایک بار تو انہوں نے چیف سلیکٹر سے پوچھا آپ سچ کہہ رہیں ہیں ناں. تو انضمام نے مذاق سے کہا تمہیں انگلینڈ نہیں راولپنڈی بھیج رہے ہیں

وہاب ریاض نے کہا کہ ان کی والدہ بھی کافی روز سے کچھ پڑھ کر پھونک رہی تھی لگتا ہے ماں کی دعا پوری ہوئی ہے۔ وہاب ریاض کے والد محترم اب حیات نہیں مگر قومی کرکٹر نے بتایا کہ 2015 میں ان کے والد کہا کرتے تھے کہ تم 2019 کا ورلڈ کپ بھی ضرور کھیلو گے بلکہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی نبھاؤ گے۔

وہاب ریاض نے تو تین مئی کو ہی کہہ دیا تھا

ورلڈکپ میں وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت تواب ہوئی ہے مگر تین مئی کو ہی قومی فاسٹ باؤلر نے ایک ویڈیو میں مصمم ارادے سے کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ ضرور کھیلنے جائیں گے اور یہ ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ پی سی بی کے ہی ایک عہدیدار بنائی

خیر اب جب ٹیم میں نام آگیا ہے وہاب ریاض نے اپنا ارادہ ظاہر کیا کہ جو اسپیل شین واٹسن کے خلاف 2015 میں کیا تھا اب ایسی کارکردگی ہو گی کہ لوگ وہ بھی بھول جائیں گے۔

جنید خان نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر احتجاجا یہ تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی تھی۔

وہاب ریاض کو جنید خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگا کر جو تصویر پوسٹ کی، ان جذبات کو وہاب ریاض اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ بلکہ انہوں نے کہا کہ دو سال سے وہ بھی ایسی ہی کیفیت سے گزر رہے تھے مگر یہ سب نصیب کی بات ہے۔ آج دو برسوں بعد ان کی باری آئی ہے ٹیم میں کھلاڑیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے کوچز، کپتان اورسلیکٹرز بہتر سمجھتے کہ ٹیم کو کس کھلاڑی کی ضرورت ہے

متعلقہ خبریں

پاکستانی کرکٹر حسن علی دوبارہ دلہہ بن گئے

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی پاکستانی سٹارکرکٹر حسن علی دوبارہ پاکستان میں دلہہ بن گئے واضع رہے…

6 دن

پہلوان انعام بٹ کے لیئے کرکٹر شعیب ملک بول اٹھے

سابق کپتان شعیب ملک رستم پاکستان پہلوان انعام بٹ کی مدد کے لئیے میدان میں اتر ائے۔ حکومت…

4 مہینے

بھارتی باکسر کا اسلحے کے ساتھ عامر خان کو چیلنج

بھارتی باکسر نیراج گویت نے میز پر اسلحہ رکھ کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو رنگ…

4 مہینے

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

5 مہینے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

2 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

2 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

57 منٹ

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

13 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے