بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

جنرل صاحب کو بتاؤ میں بھارت کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں

76 Views 0 2 ہفتے
File photo
Posted at 7 ستمبر-2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پوری زندگی کرکٹ کھیلتے اور سکھاتے گزر گئی۔ ان کی آخری خواہش کرکٹ سے متعلق نہیں مگر پاک دھرتی کے لئیے ضرور تھی۔ اپنے زندگی کے آخری انٹرویو میں پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مانے جاتے تھے، عمران خان نے بھی متعدد بار کہا تھا کہ اگر ان کے دور میں غیر جانبدار ایمپائرنگ ہوتی تو دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں عبدالقادر کی ہوتیں۔

چند روز پہلے پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کو زندگی کا آخری انٹرویو دیتے ہوئے

اپنے آخری انٹرویو میں عبدالقادر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان جیسا دلیر بندا انہوں نے پوری زندگی نہیں دیکھا، عمران خان شیر اور مودی بکری ہے۔ عمران خان اور مودی کا کیا مقابلہ۔
عبدالقادر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے بہت بڑے فین تھے۔ آخری انٹرویو میں کہا کہ ان جیسا سمجھدار اور سوچ والا بندہ پوری زندگی نہیں دیکھا۔پاک ٹی وی کو دیا گیا ان کی زندگی کا آخری انٹرویو یہان لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔

عبدالقادر نے آرمی چیف سے اپیل کی تھی کہ انہیں جنگ کی ٹریننگ دے کر بھارت کے خلاف کھڑا کر دے۔ وہ چاہتے تھے کہ پوری زندگی ملک کے لئیے کھیلے اب ملک کے لئیے شہید ہو۔

ٹویٹر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک بڑے سپورٹس مین سے محروم ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات ایک افسوسناک خبر ہے۔ میں پی سی بی کی جانب سے مرحوم کے لواحقین سے افسوس کا اظہا ر کرتا ہوں۔ ہر پاکستانی کی طرح پی سی بی بھی عبدالقادر کی پاکستان اور کرکٹ کے لیے خدمات پر فخر کرتا ہے۔ ان کی خدمات اور کامیابیاں صرف گراؤنڈ تک محدود نہیں بلکہ عبدالقادر نے اپنی لیگ اسپن کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچایا۔ عبدالقادر نہ صرف گیند پر مہارت رکھتے تھے بلکہ وہ ایک قابل احترام اور معتبر شخصیت تھے۔

عبد القادر کرکٹر عمر اکمل کے سسر بھی تھے۔ کامران اکمل نے ٹویٹ کیا کہ ان کے بڑے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ قومی کرکٹرز میں شعیب ملک، احمد شہزاد، وہاب ریاض، سرفراز احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حفیظ اور دیگر نے بھی ٹویٹ کر کے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 167 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالقادر نے پاکستان کے لیے اپنے 16 سالہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 1977 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا۔عبدالقادر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی 56 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھا۔ انہوں نے 1983 سے 1993 تک پاکستان کے لیے ایک روزہ کرکٹ کھیلی۔ عبدالقادر 2008 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے۔

عبدالقادر کے سوگواران میں 6بچے اور بیوی شامل ہیں۔ جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹا عمران قادر ملک سے باہر یے۔ بیٹے کی واپسی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

2 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

1 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

3 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے