بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بائی ون گیٹ ون فری

93 Views 0 2 ہفتے
APP
Posted at 5 ستمبر-2019

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر احسان کیا یا بورڈ نے دو عہدے دے کر انہیں مقروض کیا، فیصلہ وقت کرے گا اور ضرور کرے گا۔ مگر فی الحال ایک تنخواہ پر دو بڑے عہدےقبول کر کے مصباح الحق نے بورڈ پر سولہ لاکھ روپے ماہوار بچت کا تحفہ دیا ہے۔

مصباح الحق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ چئیرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے بعد تیسرے بڑے طاقتور انسان ہین۔ ایک وقت میں مصباح الحق سابق ہیڈکوچ مکی ارتھر ہیں اور سابق چیف سلیکٹر انضمام بھی۔ مکی ارتھر بورڈ کی جیب سے 28 لاکھ جب کہ انضمام الحق 16 لاکھ روپے نکلواتے رہے۔ اور مصباح الحق محض 28 لاکھ میں دونوں عہدے پر ایک ساتھ کام کرے گے۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ نیا تجربہ ہے جس کا نتیجہ ابھی کوئی نہیں بتا سکتا۔ تاہم ہاکی اور دیگر کھیلوں میں یہ کہیں ناکام تو کہیں کامیاب بھی رہا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے اعتبار سے مصباح الحق پاکستان کے کامیاب بلے باز اور کپتان رہے۔ ان کی 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری ابھی بھی تاریخ کا حصہ ہے مگر پھر بھی انہیں ٹک ٹک کا طعنہ ملتا ہے جس پر مصباح الحق نے کہتے ہیں کہ ان کے پاس جارحانہ کھیل والا گئیر بھی ہے۔ مصباح الحق نے اب خود کی کرکٹ کٹ بند کر دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی آخری تین اننگز میں 49 ناٹ آؤٹ، 59 ناٹ آؤٹ اور 18 رنز بنائے اوت ایک میچ میں مین اف دی میچ بھی رہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کے خلاف آخری فرسٹ کلاس میچ میں91 اور44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے جو ان کے تسلسل کا گواہ ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن

دنیا کے سب سے اونچے مقام پر میراتھن ریس کا اعزاز پاکستان کے نام ہونے جا رہا ہے۔…

4 گھنٹے

سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،کرکٹ شائقین ٹکٹیں کٹوالیں

سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ۔ سری لنکن بورڈ کا…

8 گھنٹے

آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

راولپنڈی۔ پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ نے آج باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر…

2 دن
آپ ہمارا فخرہو، آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم کو شاباش

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے