بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

آئی سی سی کا کیلکولیٹر خراب، جیت نیوزی لینڈ کی بنتی تھی۔

157 Views 0 1 مہینہ
Posted at 15 جولائی-2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا چیمپئن اب انگلینڈ بن چکا ہے مگر آسٹریلوی اور آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینل کے ایمپائر سائمن ٹفل کا کہنا ہے کہ میچ کے آخری اوور میں انگلش بلے باز بین سٹوکس کے بلے سے لگ کر تھرو بال کے باؤنڈری کے باہر جانے سے پانچ رنز بنتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سائمن ٹفل کے بیان نے ایک نئی بحث شروع کر دی کیونکہ یہ وہی ایمپائر ہیں جنہیں آئی سی سی نے بھی ایلیٹ پینل میں شامل کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر تھرو بلے باز کے دوسرے رن کے لئیے بھاگنے سے پہلے کی گئی ہے تو ایسی صورت میں ایک رن تصور کیا جائے گا اور باؤنڈری کراس کرنے کی صورت میں پانچ رنز بنتے تھے مگر فیلڈ ایمپائر دھرماسینا نے چھے رنز دئیے۔ اگر سائمن ٹفل کی بات سچ مان لے تو ورلڈ کپ کا چیمپئن نیوزی لینڈ بنتا ہے۔

پاکستان کے ڈومیسٹک ایمپائر احتشام الحق سے جب ہم نے اس قانون بارے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں چھے رنز ہی بنتے تھے جس قانون کی سائمن ٹفل بات کر رہے وہ تب لاگو ہوتا ہے جب اوور تھرو کی گئی ہو۔ مگر میچ میں وہ پہلی تھرو ہی تھی جو سٹوکس کے بلے سے لگ کر باؤنڈری کراس کر گئی اور اس سے پہلے انگلش بلے بازوں نے دو رنز بھی مکمل کر لئیے تھے اس لئیے یہ چھے رنز ہی بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سری لنکا چھ میچز کھیلنے پاکستان آ رہا…

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئی۔ سری لنکا تین ون ڈے…

24 گھنٹے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی حاضر ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ…

1 دن

وقار یونس نے پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لئیے درخواست دے…

2 دن

مصباح الحق سرفراز احمد کی فٹنس پر حیران

لاہور۔ سابق کپتان مصباح الحق آج کل قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں کیمپ کمانڈنگ کے فرائض انجام…

2 دن
مصباح الحق کیلئے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے