بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-July-2020

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

Iqra Khan Iqra Khan
81 Views 0 1 مہینہ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا
Awami Web, Daily Times
Posted at 2 جون-2020

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر حملے کے واقعہ کو محض غلط فہمی قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے پولیس اور عدالت کو اپنا صلح نامہ جمع کرواتے ہوئے ملک ریاض کے خاندان کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا اور الزامات کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ عظمی خان اور ہما خان نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ملک ریاض کے خاندان کے کسی خاتون نے تشدد نہیں کیا، میں ٹوٹے گلاس پر گر کر زخمی ہوئی تھی۔ ہم نے جو ایف آئی آر کروائی وہ غلط فہمی تھی۔

عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی دن کلئیر کردیا تھا کہ ہم کسی سیٹلمنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ میں نے صرف اس لئے کیس لیا تھا تاکہ عظمیٰ خان کو انصاف مل سکے۔

دوسری جانب عظمیٰ خان کیس کی خاتون وکیل خدیجہ صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم عظمیٰ خان کے کیس سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاقانونیت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ خاتون وکیل خدیجہ صدیقی کے اس ٹویٹ کو حسان نیازی نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

نجی چینل کے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہماخان نے ملک ریاض سے 5 کروڑ روپے اور دوبئی میں اپارٹمنٹ کے عوض ڈیل کر لی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر ملک ریاض کی بیٹیوں نے مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

اس واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں اور واقعے کے بعد اداکارہ عظمیٰ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کے سب سے طاقتور لوگوں کے خلاف جان کی پرواہ کئے بغیر قانونی جنگ لڑیں گی۔

اب اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کے خاندان کے ساتھ صلح کرتے ہوئے واقعے کو غلط فہمی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےممبئی کے مقامی اسپتال میں…

17 گھنٹے
بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

بشریٰ انصاری تنقید پر بھڑک اٹھیں، نازیبا الفاظ کا استعمال

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنیٰ فریاد کی تنقید پر بھڑک اٹھیں۔…

3 دن
بشریٰ انصاری تنقید پر بھڑک اٹھیں، نازیبا الفاظ کا استعمال

ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ عالمی…

1 ہفتہ
ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

کنول آفتاب کو بدنام کرنے والے شمشیر بھٹی کا جھوٹ بے نقاب

معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم ملک نے…

1 ہفتہ
ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا

تازہ ترین

کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قواعد و ضوابط تیار کئے جا رہے ہیں،…

11 گھنٹے
کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا…

سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا…

11 گھنٹے
استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اوپن لیٹر پر تھی جو کہ ایک جرم…

12 گھنٹے
اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کر…

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد معروف ویب…

13 گھنٹے
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کر دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے