بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

ترک زبان کی پہلی فلم 13 مارچ کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی

Tariq Tariq
53 Views 0 3 ہفتے
ترک زبان کی پہلی فلم 13 مارچ کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی
Social Media
Posted at 11 مارچ-2020

لاہور۔ پاکستان سنیما کی تاریح میں پہلی مرتبہ ترک زبان کی فلم ”مریکل ان سیل نمبر سیون“ ملک بھر میں 13 مارچ کو نمائشکیلئے پیش کی جائے گی۔ یہ بالی وڈ پروڈکشنز پر پابندی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کیلئیپہلی مہم جوئی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ایسی فلموں کی نمائش پاکستانی سینماؤں کی بقا کیلئے ضروری ہے

چیئرمین پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں کی نمائش پاکستانی سینماؤں کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ ہم نے ایسے ہی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جو کہ مقامی فلم انڈسٹری کی بقا کیلئئے ضروری ہیں۔ اب یہ پاکستانی شائقین پر منحصر ہے کہ وہ ”مریکل ان سیل نمبر سیون“ کو کتنی سپورٹ دیتے ہیں۔ انہیں قوی امید ہے کہ یہ فلم اچھا بزنس کرے گی۔

اس سے دیگر ممالک ایران اور چین کی فلموں کو بھی پاکستان میں نمائش کی ترغیب ملے گی۔ ”مریکل ان سیل نمبر سیون“ ایچ کے سی کے بینر تلے نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اسے 45 سینماؤں گھروں میں نمائش کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ یہ ایک خوبصورت فلم ہے جس کی پروڈکشن اور سنیماٹوگرافی انتہائی زبردست ہے۔

اگر شائقین کا اچھا ردعمل سامنے آیا تو مزید ترک زبان کی فلموں کی پاکستان میں نمائش کریں گے۔ ایچ کے سی کمپنی کے آفیشل کا کہنا ہے کہ شائقین کو اس فلم کو ایک موقع ضرور دینا چاہئے۔ پچھلے ہفتے کراچی کے ایک سنیما میں فلم کا پریمیئر شو منعقد کیا۔

یہ ایک کورین فلم کا ری میک ہے جو پچھلے سال اسی نام کی فلم کے تحت ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی کہانی ایک ذہنی معذور شخص اور اس کی بیٹی کے درمیان مضبوط تعلق پر مبنی ہے۔ اصلی فلم میں فلم کا ہیرو غلط طور پر ایک بچے کے قتل میں قید ہو جاتا ہے۔دوران قید اس کی وارڈ کو زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی تفویض کی جاتی ہے جسے سیل نمبر 7 کا نام دیا جاتاہے۔

کئی ساتھیوں سے دوستی کے بعد وہ اپنی بیٹی تک رسائی حاصل کر لیتا ہے اور قید میں ہی اس سے رابطے بحال کر لیتا ہے۔ ا س کے ستاروں میں آرس بلیوٹٗ نیسا صوفیا آکسونگر اور ڈینز بائیسل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کرونا سے لڑنے کے لئے امدادی فنڈز دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ…

2 دن
آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

ممبئی۔ بالی وڈ کی باربی ڈول سپرسٹار کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر…

4 دن
کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ افریقی گلوکار مینو دیبینگو کی عمر…

5 دن
معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

ٹوکیو۔ جاپان میں شوٹنگ کیلئے جانیوالاپاکستانی فنکاروں کا گروپ ٹوکیو میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنس گیا۔…

2 ہفتے
کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

تازہ ترین

سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی مدد کرنے کیلئے طریقہ کار طے…

5 گھنٹے
سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

4 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

4 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

3 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے