بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-August-2020

فلم زندگی تماشا کو اسکریننگ کی اجازت دیدی گئی

Iqra Khan Iqra Khan
59 Views 0 4 ہفتے
فلم زندگی تماشا کو اسکریننگ کی اجازت دیدی گئی
ProPakistani, The Express Tribune
Posted at 15 جولائی-2020

پاکستان کے مقبول ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کو متعدد پابندیوں کے باجود اسکریننگ کی اجازت دے دی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ کمیٹی فلم زندگی تماشا کی اسکریننگ سے متعلق سینسر بورڈ کے فیصلے سے متفق ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں اس میں کچھ غلط نہیں ملا اس لئے سینسربورڈ کو اجازت ہے کہ وہ کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد فلم کو ریلیز کر دے۔

یاد رہے کہ فلم زندگی تماشا رواں برس 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم کی ریلیز تینوں سینسر بورڈز سے منظوری کے باوجود بھی روک دی گئی تھی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے فلم کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی تھی جسے اس کا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کی تاریخ دی گئی تھی لیکن کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا تھا۔

سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جس پر اسلامی نظریا تی کونسل کا کہنا تھا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا ہمارا کام نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے فلم کی نمائش روکنے کیلئے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

سرمد کھوسٹ نے پاکستانی عوام کے نام خط میں کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی صرف ایک اچھے مسلمان کی ہے، میں نے اس میں کسی فرقے اور پارٹی نام نہیں لیا بلکہ یہ فلم ایک اچھے مولوی کے حوالے سے ہے۔

متعلقہ خبریں

صبا قمر نے بلال سعید سے شادی کر لی ؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو قبول ہے…

7 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی…

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک…

3 ہفتے
سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اسپتال منتقل…

3 ہفتے
اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔ حورین صابری نے…

3 ہفتے
امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

4 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

4 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

4 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے