بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2021

سوشھانت سنگھ کی خودکشی پر سلمان خان کے خلاف درخواست دائر

Iqra Khan Iqra Khan
49 Views 0 1 سال
Times of India, Ommcom News
Posted at 18 جون-2020

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی جس کا ذمہ دار بالی وڈ کی چند مشہور شخصیات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کی 8 بڑی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشانت سنگھ کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اسے قتل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کی کچھ فلمیں ریلیز نہیں کی گئیں جبکہ انہیں 7 فلموں سے بھی زبردستی باہر کیا گیا اور ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس کا دباو لے کر انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کو ہی واحد حل جانا۔

دوسری جانب مقبول بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت پیش کی کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشانت کو میں نے ہی لانچ کیا تھا، میں یہ سوچ کر انتہائی پریشان ہوں کہ کیسے ایسی سازشیں پھیلائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت کے گھر والوں کو سکون کے ساتھ سوگ تو منانے دیں، سچ سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ سوشانت سنگھ نے ایکتا کپور کے ڈرامے کس دیش میں ہے میرا دل سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایکتا کپور کے ہی ایک اور ڈرامے پوتر رشتہ میں مرکزی کردار نبھایا اور خوب مقبولیت حاصل کی۔

خیال رہے کہ بالی وڈ میں پروڈیوسر کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی پر یہ اکثر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اقربا پروری کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ سلمان خان اور ان کے بھائیوں کیلئے کہا جاتا ہے کہ ان کی جس سے نہیں بنتی وہ اس کے کرئیر کو متاثر کرنے کی ہر طرح سے کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

بشریٰ انصاری تنقید پر بھڑک اٹھیں، نازیبا الفاظ کا استعمال

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنیٰ فریاد کی تنقید پر بھڑک اٹھیں۔…

1 سال

ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ عالمی…

1 سال

کنول آفتاب کو بدنام کرنے والے شمشیر بھٹی کا جھوٹ بے نقاب

معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم ملک نے…

1 سال

سوشانت سنگھ خود کشی، اداکارہ جیا خان کی والدہ سلمان خان کیخلاف…

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں اپنےفلیٹ پر خودکشی کرلی تھی ۔ اس پر بالی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے