بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-July-2020

سوشانت سنگھ خود کشی، اداکارہ جیا خان کی والدہ سلمان خان کیخلاف بول پڑیں

Iqra Khan Iqra Khan
78 Views 0 3 ہفتے
سوشانت سنگھ خود کشی، اداکارہ جیا خان کی والدہ سلمان خان کیخلاف بول پڑیں
Odisha Bytes
Posted at 20 جون-2020

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں اپنےفلیٹ پر خودکشی کرلی تھی ۔ اس پر بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

اسی طرح چند سال قبل خودکشی کرنیوالی اداکارہ جیا خان کی والدہ اداکار سلمان خان پر برس پڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشانت کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی فیملی کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے سلمان خان اور بالی وڈ کے کام کے طریقوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کی بیٹی کےکیس میں سی بی آئی کو سلمان خان فون کرتے رہے، لیکن یہ کوئی مذاق نہیں، اب یہ بدلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اداکارہ جیا خان نے 2013 میں ڈپریشن کے سبب خود کشی کرلی تھی جس کے بعد ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سورج پنچولی سے پولیس نے لمبی پوچھ گچھ کی تھی۔

اب جیاخان کی والدہ رابعہ خان نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بالی وڈ کے کام کرنے کے طریقے پر حملہ کرتے ہوئے جیا خان کے کیس کو یاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمدردی سوشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کے ساتھ ہے، یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ دل دہلا دینے والا معاملہ ہے، بالی وڈ کو بدلنا ہوگا، انڈسٹری کو ایسا کرنا بند کرنا ہوگا،کسی کو بلی کرنا بھی ایک طرح سے کسی کا قتل کرنا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ جوکچھ بھی ہوا، اس نے مجھے اس وقت 2015 کی یاد دلادی جب مجھے لندن میں سی بی آئی افسر نے کال کی اور کہا کہ آپ آئیں۔ میں اپنی بیٹی کے کیس میں ایک سی بی آئی افسر سے ملی۔

افسر نے بتایا کہ سلمان خان کا فون آیا تھا، وہ روز فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس لڑکے پر ہم نے بہت پیسہ انویسٹ کیا ہے، لڑکے کو مت ہراساں کریں، اس سے تفتیش نہ کریں، اسے مت چھوئیں، پھر ہم کیا کرسکتے ہیں میڈم؟

جیا خان کی والدہ نے کہا کہ وہ ناراض ہوگئے اور میں نے یہ معاملہ دہلی میں سی بی آئی کے اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھا دیا۔

متعلقہ خبریں

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا…

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ برس…

2 گھنٹے
ہانیہ عامر نے عاصم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا

ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں…

38 منٹ
ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

بالی وڈ اداکار سwشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کر…

3 دن
ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

اسٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف…

3 دن
اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

تازہ ترین

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

5 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

4 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

3 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا…

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ برس…

2 گھنٹے
ہانیہ عامر نے عاصم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے