بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سجل علی اور احد رضا میرکا ابوظہبی میں سادگی سے نکاح

Tariq Tariq
66 Views 0 4 ہفتے
سجل علی اور احد رضا میرکا ابوظہبی میں سادگی سے نکاح
Instagram
Posted at 14 مارچ-2020

ابوظہبی۔ ڈراموں کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے ابوظہبی میں انتہائی سادگی سے نکاح کر لیا۔ ڈراموں کی ایک اور مقبول جوڑی حقیقی زندگی میں بھی میاں بیوی بن گئے۔ کچھ عرصہ قبل ان کی منگنی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

شروع میں ان کی تردید کی جاتی رہی مگر بعد ازاں دونوں کی فیملیز نے منگنی کی تصدیق کر دی۔ اب ڈرامہ سیریل ”یقین کا سفر“ اور ”یہ دل میرا“ کی مقبول ترین جوڑی سجل اور احد نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھم لیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Courtesy Instagram

اس میں احد رضا میر کو کریم کلر کی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نکاح کی تقریب ابوظہبی میں ادا کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ دونوں کی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ آج اچانک ان کی نکاح کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ادھر اداکارہ سجل علی نے نکاح کے فوری بعد انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر کے ”سجل احد میر“ رکھ لیا۔ سوشل میڈیا پر سجل اور احد کی جانب سے نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گی۔ ان کے پرستار سجل علی کو عروسی جوڑے میں دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں۔ آج ٹوئٹر پر ہبیش ٹیگ ”ساحد کی شادی“ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ انکے پرستاروں کی جانب سے دونوں کیلئے نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا گیا۔

Courtesy Instagram

واضح رہے چند روز قبل سجل اور احمد کی رسم حنا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ واضح رہے پچھلے سال چھ جون کو آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

لاہور۔ پوپ گلوکار عاطف اسلم قسمت کے دھنی ہیں۔ جب بھی کوئی نئی چیز متعارف کراتے ہیں۔ ان…

4 دن
عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور…

5 دن
شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے…

6 دن
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

1 ہفتہ
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے