بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-September-2020

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

Iqra Khan Iqra Khan
108 Views 0 2 مہینے
Zee News
Posted at 3 جولائی-2020

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

سروج خان نے ڈانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے 40 سال تک بالی وڈ فلم نگری پر حکمرانی کی اور بھارت میں مادر رقص(مدر آف کوریوگرافی) کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔

ان کا اصل نام نرملا ناگپال تھا اور وہ 1948 میں ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 3 سال کی عمر سے فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام شروع کیاجبکہ نوعمری میں بیک گراونڈ ڈانسر کے طور پر بھی دکھائی دیں۔

بعد ازاں انہوں نے ڈانس ڈائریکشن اور کوریوگرافی کو اپنا کیریئر بنا لیا اور 2000 سے زائد بالی وڈ اور تامل فلموں میں کوریوگرافی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

ان کی کوریوگراف کی ہوئی فلموں میں ہیرو، مسٹر انڈیا، تیزاب، چاندنی، سیلاب، ڈر، آئینہ، بازی گر، مہرہ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ہم دل دے چکے صنم، تال، لگان، دیوداس، منگل پانڈے، فنا، جب وی میٹ، دلی 6، اے بی سی ڈی اور گلاب گینگ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان اور عامر خان کے علاوہ انہوں نے مادھوری ڈکشت اور سری دیوی جیسی بڑی اداکاراوں کو بھی کوریوگراف کیا۔

سروج خان کئی مہینوں سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل تھیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

سروج خان کے بھانجے منیش جاگوانی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ آج صبح اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے ان کا انتقال ہوا۔

سروج خان کی موت پر بالی وڈ کے تمام بڑے اداکاروں اور کوریوگرافرز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اسے انڈین فلم انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

صبا قمر نے بلال سعید سے شادی کر لی ؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو قبول ہے…

1 مہینہ

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی…

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک…

2 مہینے

اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اسپتال منتقل…

2 مہینے

امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔ حورین صابری نے…

2 مہینے

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 مہینہ

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 مہینہ

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 مہینہ

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 مہینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے