بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

paktv Avatar
65 Views 0 2 مہینے
کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے
GEO
Posted at 26 مارچ-2020

ممبئی۔ بالی وڈ کی باربی ڈول سپرسٹار کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر مجبور کر دیا حالانکہ انکے بارے میں مشہور ہے کہ وہ گھر کے کام کاج بہت کم کرتی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سیلف آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں محدود کر لیا ہے۔

البتہ وہ پرستار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ہر کام کو سوشل میڈیا پر پرستاروں کیلئے شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ہر روز ویڈیو شیئرز کر کے پرستاروں کو بتا رہی ہیں کہ آئسولیشن کے دوران گھر کے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہوں۔ سوشل میڈیا تازہ شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ گھر کو جھاڑو لگاتے دکھائی دے رہی ہیں۔

گھر کی صفائی جسمانی صحت کیلئے اچھی ورزش ہے

ان کا کہنا ہے کہ گھر کی صفائی جسمانی صحت کیلئے اچھی ورزش ہے۔ انہوں نے اپنی پرستاروں کو بھی گھر کی صفائی کا مشورہ دے ڈالا۔ تازہ ہیش ٹیگ میں پرستاروں کیلئے ہدایت بھی لکھی کہ گھر کے کاموں میں مدد کریں۔ ایک ویڈیو میں انہیں گھر کے برتن دھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گھر پر جسمانی ورزش کرنیوالی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا کہ جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ میں آئسولیشن میں ہوں اس دوران جم نہیں جا سکتی مگر ویڈیو چیٹ کے ذریعے اپنے ٹرینر کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے یوگا اور ورزش کی کلاس لیتی ہوں۔

آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ فلمی شوٹنگ سے فراغت کے باوجود وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کرنی نہیں بھولتی بلکہ زیادہ وقت ان سے بات چیت میں گزارتی ہیں۔ ساتھی اداکاروں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی فراہم کر رہی ہوں۔

واضح رہے کورونا کی وجہ سے بھارت میں بھی 21 روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کترینہ کیف کی طرح ان گنت شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

3 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی…

8 گھنٹے
صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں سے کسی قسم…

3 دن
ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی…

اداکارہ عظمیٰ خان کے معاملے میں آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آمنہ عثمان نے…

5 دن
عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو آگئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

3 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

3 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے