بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

Iqra Khan Iqra Khan
72 Views 0 4 ہفتے
سوشانت سنگھ کی خود کشی سے پریشان 4 بچوں نے خودکشی کرلی
WION
Posted at 14 جون-2020

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں موجود اپنے گھر پر خودکشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اداکار نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔ جب ان کی لاش دریافت ہوئی تو ان کے کچھ دوست بھی گھر پر موجودتھے اور ان کے کمرے کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ سوشانت گزشتہ چھ ماہ سے افسردگی کا شکار تھا۔تاہم ابھی تک خودکشی کا کوئی بھی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے ہفتے کے رات اپنے گھر پر دوستوں کی دعوت کی تھی اور وہ جلدی سونے کیلئے اپنے کمرے میں چلے گئے تھے۔

جب اس نے دوپہر کے آس پاس سوشانت کے بیڈروم کے دروازے پر دستک دی گئی لیکن جب کوئی جواب نہیں آیا تو دوستوں نے دروازہ توڑ دیا اور سوشانت کو پھانسی پر لٹکے پایا گیا۔

دوستوں نے پولیس کو فون کیا۔ پولیس کو ایک فائل ملی ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت کے علاج کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں۔ وہ گذشتہ چھ ماہ سے کلینیکل ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

سوشانت سنگھ نے مشہور بالی وڈ فلم پی کے میں سرفراز نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلمچھچھورے تھی۔

سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔ سوشانت سنگھ نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کیلئے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

ابتدا میں انہوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد کس دیس میں ہے میرا دل نامی ایک ٹی وی سیریل میں کام کیا اور پھر ٹی وی سیریل پوتر رشتہ نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی اطلاع ملتے ہی بالی وڈ اداکار اور اداکاراوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اکشے کمار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس خبر نے مجھے چونکا دیا ہے۔مجھے یاد ہے کہ چھچھورے فلم دیکھ کر میں نے کہا تھا کہ کاش میں بھی اس فلم میں ہوتا تو بہت مزا آتا۔

اجے دیوگن نے لکھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر واقعی افسوسناک ہے۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے۔

سوشانت سنگھ نے سو شل میڈیا پر 3 جون کو آخری پوسٹ لگائی تھی جو کہ ان کی مرحومہ والدہ کے لئے بھی خراج تحسین تھا۔

متعلقہ خبریں

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا…

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ برس…

10 گھنٹے
ہانیہ عامر نے عاصم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا

ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں…

13 گھنٹے
ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

بالی وڈ اداکار سwشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کر…

4 دن
ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

اسٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف…

4 دن
اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

تازہ ترین

حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی…

6 گھنٹے
حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

7 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

8 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

9 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے