بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

کرنل کی بیٹی ہوں، شوہر ایس ایچ او ہے، خاتون کی اداکارہ فضا علی کو دھمکی

Iqra Khan Iqra Khan
88 Views 0 4 ہفتے
کرنل کی بیٹی ہوں، شوہر ایس ایچ او ہے، خاتون کی اداکارہ فضا علی کو دھمکی
javed ch
Posted at 1 مئی-2020

اداکارہ فضا علی کا کار پارکنگ میں ایک خاتون سے جھگڑا ہو گیا۔ اس خاتون نے فضا علی پر حملہ کر دیا اور اداکارہ کو گالیاں بھی دیں۔

اداکارہ فضا علی نے گاڑی پیچھے ہٹانے کا کہا تھا جس پر خاتون نے کہا کہ میں کرنل کی بیٹی ہوں اور میرا شوہر ایس ایچ او ہے، میں تمہیں اٹھوا دوں گی، میں تمہیں ننگا کروا دوں گی۔

اداکارہ فضا علی نے تمام واقعہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کر دیا اور ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہماری ایلیٹ کلاس کیسے رہتی ہے؟

فضا علی نے کہا کہ وہ اسپتال سے اپنی 5 سالہ بچی کا چیک اپ کروا کے واپس آرہی تھی، جب پارکنگ لاٹ میں وہ اپنی کار نکالنے لگی تو اس نامعلوم خاتون کی غلط پارک شدہ کار اس کی گاڑی کے آگے لگی ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

This is how our ELITE CLASS lives during the month of HOLY RAMADAN I was on my way back from the hospital after getting my daughter checked from the doctor, as i reached my parked car it was blocked by a car next to me, i waited her to go lil bak so that I can leave as behind my other cars wer also giving me horns to move and twice Securety guards also went to request this lady to pLz go lil bak but she did batameezi with that poor labours.I honked several times at that lady to move her car so that I could go home but she was showing me middle Fingures from the car and was saying u all cars move bak didn’t move in arrogance like she owned that parking spot. I was even joking in a light funny mood that mai corona test karwakar ai ho I’ll touch ur car other wise but she was in her anger And she was standing rong way all the other cars behind me can’t move bak but She drove a Mercedes Car with Islamabad number.and she feels she is a queen and we all should go bak After confronting her I realised she wasn’t fasting and didnt scared of even men around and she was chewing a gum she even assaulted me by throwing my phone away and started hitting me badly abusing me by saying bitch so my maid took the rest movie from my fone as I have a right to record publicly.that to people to know that no matter who you are or which car you drive people should be polite and not abusive also with poor guards she was acting bad My child was Scared and I was worried about her but that woman kept her arrogance but didn’t move her car. Rather when she came to know about who I was while she’s took my naqab from my face while pulling my hair badly she covered her face and sat still in her car. Why is that the time she was thinking that m a normal person she was hitting me abusing me and when she got to k ow that m Fiza ali m a show biz person she got scared Not just this she also threatened me by saying “ MAI COLONEL KI BETI HOON MERA BANDA SHO HAI MAI TUME UTHWA DU GI MAI TUME NANGA KRWA DU GI” And also abused me aur she was acting like a Man and i got beaten by her as I was fasting so I refrained from saying anything in response.my 5 years old daughter is in big troma rig

A post shared by Fiza Ali (@fiza_aali) on

انہوں نے کہا کہ میری گاڑ کے پیچھے دیگر گاڑیوں کی لائن لگی تھی جو کہ ہارن پہ ہارن بجا رہے تھے اور وہ خود چیخ چیخ کر اس خاتون سے اپنی کار تھوڑا پیچھے کرنے کا کہہ رہی تھیں مگر یہ گھمنڈی خاتون ٹس سے مس نہیں ہو رہی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ خاتون جو اسلام آباد کی نمبر پلیٹ والی ایک مرسڈیز کار میں بیٹھی تھی، خود کو کوئی مہارانی سمجھ رہی تھی، وہ 2 سیکیورٹی گارڈز بھی اسکی بدتمیزی کی لپیٹ میں آگئے جو اسے گاڑی ہٹانے کا کہنے اس کے پاس گئے تھے۔

فضا علی نے کہا کہ اس خاتون نے وہاں سب سے بد تمیزی کی۔ میں نے کئی بار اس خاتون سے درخواست کی کہ گاڑی پیچھے ہٹالو، مجھے گھر جانا ہے لیکن وہ مجھے مڈل فنگر دکھاتی رہی۔

اداکارہ فضا علی کے مطابق میں روزے کی حالت میں تھی اور بار بار اسے کہہ رہی تھی کہ رمضان کا مہینہ ہے، میرا روزہ ہے مجھے تنگ مت کرو لیکن وہ روزے سے نہ تھی اور چیوئنگ گم چبا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میں کورونا کا ٹیسٹ کروا کر آرہی ہوں، تمہاری گاڑی کو چھو کر تمہیں بھی وائرس لگا دوں گی مگر اس کا گھمنڈ کم ہی نہیں ہو رہا تھا۔

فضا علی نے کہا کہ جب خاتون نے گالیاں دینا اور پولیس، فوج کی دھمکیاں دینا شروع کیں تو انہوں نے ویڈیو شوٹ کرنا شروع کردی۔ ویڈیو بناتے دیکھ کر وہ شدید غصے کے عالم میں میں اپنی گاڑی سے اتری اور مجھ پر حملہ کردیا۔

وہ خاتون کہہ رہی تھی کہ یہ تم فون پر کیا کر رہی ہو؟ فون پر کیا بنا رہی ہو؟ پھر میرا فون چھین کر گرا دیا اور ہاتھا پائی کرنے لگی ۔ واقعہ کی باقی ویڈیو میری ملازمہ نے بنائی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نقاب کیا ہوا تھا تو اس خاتون نے میرے بال نوچے اور میرا نقاب کھینچنا شروع کردیا، جب اس نے میرا نقاب کھینچا اورمیرا چہرہ ننگا کیا تو نقاب ہٹ جانے پر اس نے مجھے پہچان لیا کہ میں اداکارہ ہوں ۔ جس پر وہ سہم گئی اور خود کو گاڑی میں بند کرکے اپنا چہرہ چھپالیا۔

متعلقہ خبریں

ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ڈب کرکے نشر کئے جانے والے مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل…

2 گھنٹے
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کرگئے

پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر 68 سال کی…

47 منٹ
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کرگئے

حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کر لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی نکاح کے بندھن میں بندھ…

3 دن
حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کر لیا

اسٹیج اداکار عمران خان سے کیوں ناراض؟

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں اسٹیج ڈراموں اور سینما گھروں کو بند…

2 ہفتے
اسٹیج اداکار عمران خان سے کیوں ناراض؟

تازہ ترین

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

5 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

4 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے…

3 گھنٹے
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ڈب کرکے نشر کئے جانے والے مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل…

2 گھنٹے
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے