بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

ہالی وڈ اداکار ادریس البا کو کورونا وائرس کینیڈین خاتون اول سے ہوا

Iqra Khan Iqra Khan
50 Views 0 3 ہفتے
ہالی وڈ اداکار ادریس البا کو کورونا وائرس کینیڈین خاتون اول سے ہوا
Gujrat News
Posted at 18 مارچ-2020

ہالی وڈ کے معروف برطانوی اداکار ادریس البا کاکہنا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے ہوا ہے۔

برطانوی اداکار ادریس البا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہالی وڈ اسٹار ادریس البا نے ٹویٹر  پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا سی او وی آئی ڈی-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہیں یہ بیماری کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے سے لگی تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا تھا۔

اب انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو انہوں نے لندن میں ایک چیریٹی ایونٹ وی ڈے میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کینیڈین خاتون اول کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کےساتھ اپنی تصویر بھی اس روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں لوئی ہیلمٹن بھی موجود تھیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شائد انہین کورونا وائرس کینیڈا کی خاتون اول سے ہوا ہے۔ ادریس البا کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خود بھی قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہین جبکہ 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ پاکستان مین کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 247 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

لاہور۔ پوپ گلوکار عاطف اسلم قسمت کے دھنی ہیں۔ جب بھی کوئی نئی چیز متعارف کراتے ہیں۔ ان…

4 دن
عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور…

5 دن
شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے…

6 دن
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

1 ہفتہ
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی رمضان کی عبادت گھروں میں کرنے…

تہران۔ ایران کے مذہبی پیشوا علی خامنہ نے ایرانی قوم سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر کرنے…

5 گھنٹے
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی رمضان کی عبادت گھروں میں کرنے کی اپیل

اے ڈی بی کا پاکستان کی امداد میں 30 کروڑ ڈالر کا…

اسلام آباد۔ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی نے مزید 30 کروڑ ڈالر (پچاس ارب) کا…

4 گھنٹے

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے